ایس بی سی اے نے کرپشن میں ملوث 28معطل افسران کو بحال کرانے کی ٹھان لی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایس بی سی اے نے کرپشن میں ملوث 28معطل افسران کو بحال کرانے کی ٹھان لی
ایس بی سی اے نے کرپشن میں ملوث 28معطل افسران کو بحال کرانے کی ٹھان لی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے 28 معطل افسران کے خلاف انکوائری میں کمیٹی شواہد پیش کرنے میں ناکام۔انکوائری میں کلین چٹ دینے کی تیاری مکمل۔ کرپشن اور غیر قانونی تعمیرات میں ملوث 28 افسران کو بحال کرنے کا امکان۔

سپریم کورٹ کے احکامات پر نمائشی عمل درآمد کرتے ہوئے 28 سینئر افسران کو معطل کیا گیا، جن میں دو ڈائریکٹرز بھی شامل ہیں۔معطل افسران کے خلاف تحقیقات کے لئے اسپیشل سیکریٹری لوکل گورنمنٹ چراغ الدین کی سربراہی میں کمیٹی بنائی گئی تھی۔

عدالتی احکامات پر کرپشن و کوتاہی میں ملوث معطل افسران کو بچانے اور بحال کرنے کی حکمت عملی تیار کر لی گئی۔ایس بی سی اے کے معطل افسران کو علیحدہ علیحدہ انٹرویو کے بعد بحال کرنے کا امکان۔ واضح رہے کہ تحقیقاتی کمیٹی کے اہم رکن ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے آشکار داور پہلے ہی کمیٹی سے دستبردار ہوچکے ہیں۔

آشکار داور کی جگہ کمیٹی میں اعلیٰ صوبائی افسر کے چہیتے ایس بی سی اے ڈائریکٹر مشتاق سومرو کو شامل کیا گیا تھا۔ سیاسی اثر رسوخ رکھنے والے مشتاق سومرو کے خلاف سپریم کورٹ کے احکامات پر بھی کو تحقیقات نہیں کی گئیں جبکہ عدالت نے ان کی سپریم کورٹ میں حاضری پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے عدالت سے باہر نکال دیا تھا۔ کیوں کہ وہ کلفٹن میں غیر قانونی بلند عمارت بنوانے میں ملوث تھے۔

ذرائع کے مطابق ایس بی سی اے کے معطل افسران کو مرحلہ وار بحال کیا جائے گا۔ ایس بی سی اے افسران ایک دوسرے کو اس لیے سپورٹ کرتے ہیں تاکہ کرپشن کا بازار گرم رہے۔ اور عدالتوں کو دھوکہ دیا جا سکے۔

Related Posts