ذاتی مفادات پر مبنی تحریکیں کامیاب نہیں ہوسکتیں، وزیر اعظم عمران خان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ذاتی مفادات پر مبنی تحریکیں کامیاب نہیں ہوسکتیں، وزیر اعظم عمران خان
ذاتی مفادات پر مبنی تحریکیں کامیاب نہیں ہوسکتیں، وزیر اعظم عمران خان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کو ان کے حال پر چھوڑ دیں، ذاتی مفادات پر مبنی تحریکیں کامیاب نہیں ہوسکتیں، پہلے بھی کہا تھا پی ڈی ایم کا کوئی مستقبل نہیں۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں وزیرداخلہ شیخ رشید، وزیردفاع پرویزخٹک، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے شرکت کی۔

اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، وزیراعظم نے کورونا کے باعث مالاکنڈ اوردیگرمقامات پرجلسے منسوخ کردیئے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن کو ان کے حال پر چھوڑ دیں۔

انہوں نے کہا کہ ذاتی مفادات پر مبنی تحریکیں کامیاب نہیں ہوسکتیں، پہلے بھی کہا تھا پی ڈی ایم کا کوئی مستقبل نہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ڈھائی سال گزرگئے،اب سب کو پہلے سے زیادہ محنت کرنا ہوگی۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ مہنگائی کو کنٹرول کرنا اور عوامی مفاد کے منصوبے مکمل کرنا پہلی ترجیح ہے، مشکل معاشی حالات گزر چکے، تحریک انصاف کی حکومت عوام کی امیدوں پر پورا اتریگی۔

مزید پڑھیں: جس ملک میں غریب عوام کا سمندر ہو، وہ محفوظ نہیں ہوتا۔وزیرِ اعظم عمران خان

Related Posts