ہنگو میں بس پرفائرنگ، ماں بیٹے سمیت تین افراد جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خیبر پختونخواہ (کے پی) کے ضلع ہنگو کے علاقے ورستہ میں ہفتے کے روز نامعلوم مسلح افراد نے ایک مسافر بس پر فائرنگ کر دی جس میں ایک خاتون اور اس کے بیٹے سمیت تین افراد ہلاک ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق بس میں سوار تین مسافروں کو گولی لگنے سے شدید زخم آئے اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے، جب کہ اس کے علاوہ متعدد زخمی ہوگئے۔

لاشوں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) اسپتال پہنچایا گیا جہاں پہنچتے ہی 3 افراد کو مردہ قرار دے دیا گیا جب کہ باقی کو علاج کے لیے داخل کر دیا گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ ملزمان بس کے انتظار میں تھے اور انہوں نے بس پر گھات لگا کر حملہ کیا تھا۔

تاہم، ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ایسا نہیں لگتا کہ حملہ دہشت گردی کے تناظر میں کیا گیا،ایسا محسوس ہوتا ہے کہ مرنے والوں کی کوئی پرانی دشمنی تھی جس کی وجہ سے یہ حملہ ہوا۔

مزید پڑھیں:اے این ایف کا مُلک بھر میں منشیات کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری

پولیس نے بس ڈرائیور کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔علاقے میں مسلح افراد کی تلاش بھی شروع کر دی گئی ہے۔