دم کرنے والا جعلی پیر جنسی درندہ نکلا! 22 سالہ لڑکی سے زیادتی کے الزام میں گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

لاہور میں روحانی علاج کے نام پر گھر میں داخل ہونے والے شخص کے بارے میں ایسا انکشاف ہوا ہے جس نے ایک خاندان کو ہلا کر رکھ دیا۔

پولیس کے مطابق خود کو پیر ظاہر کرنے والا ملزم دم کرنے کی آڑ میں 22 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بناتا رہا جس کے بعد پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔

کوٹ لکھپت پولیس کے مطابق ملزم شکیل گزشتہ تقریباً دو برس سے متاثرہ خاندان کے گھر دم کرنے کے بہانے آتا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس دوران اس نے لڑکی کو مبینہ طور پر اپنے جال میں پھنسایا اور زیادتی کی جبکہ گھر کے دیگر افراد کو بھی اپنے اثر میں لانے کی کوشش کرتا رہا۔

پولیس نے ملزم کا سراغ لگا کر اسے غازی آباد سے گرفتار کیا۔ حکام کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور کیس مزید تفتیش کے لیے جینڈر سیل کے حوالے کردیا گیا ہے۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی نے کہا ہے کہ خواتین کو دھوکے یا کسی بھی بہانے سے استحصال کا نشانہ بنانے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی اور ایسے عناصر کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔

Related Posts