اداکارہ ماہرہ خان کی ایک تصویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا! ساتھی فنکاروں کی مبارکباد

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کی انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جسکے بعد شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے انہیں مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

ماہرہ خان نے اپنی ایک تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ہم منصوبے بناتے ہیں لیکن پھر اللہ بہترین منصوبہ بندی کرنے والا ہے۔

ماہرہ خان کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع

اس پوسٹ کے بعد اداکارہ مایا علی نے کمنٹ کیا کہ ماشاءاللہ، آپ دونوں کے لیے میں بے حد خوش ہوں، دل سے ڈھیروں دعائیں اور بہت سارا پیار جبکہ صبور علی نے لکھا کہ اللہ کے منصوبے ہی ہمیشہ ہمیں سب سے زیادہ پسند آتے ہیں۔

اس کے علاوہ یمنیٰ زیدی، ایمن خان، ثروت گیلانی اور صنم جنگ سمیت دیگر نامور فنکاروں نے بھی کمنٹس کے ذریعے ماہرہ خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ ماہرہ خان کی سلیم کریم سے دوسری شادی اکتوبر 2023 میں ہوئی تھی اس سے قبل 2007 میں ان کی شادی علی عسکری سے ہوئی تھی جو 2015 میں ختم ہوگئی تھی جبکہ ان کا ایک بیٹا اذلان بھی ہے جو 2009 میں پیدا ہوا۔

Related Posts