سعودی اسٹاک میں بھونچال! آرامکو سمیت بڑے حصص دباؤ کا شکار، سرمایہ کار پریشان

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

سعودی عرب کی اسٹاک مارکیٹ میں اتوار کو کاروبار کے آغاز پر تقریباً ایک فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جسے اہم مشرقی-مغربی تیل پائپ لائن پر ڈرون حملوں کے بعد ابتدائی مارکیٹ ردعمل قرار دیا جا رہا ہے۔

الراجحی بینک کے حصص 0.8 فیصد، سعودی آرامکو کے 1.1 فیصد اور سعودی عربین مائننگ کمپنی کے حصص 2.4 فیصد گر گئے جبکہ رابغ ریفائننگ اینڈ پیٹروکیمیکل کمپنی کے حصص میں 7.3 فیصد کی نمایاں کمی ہوئی۔

ریاض اور مدینہ میں تنصیبات پر فضائی حملوں کے بعد سعودی عرب نے احتیاطاً مشرقی-مغربی تیل پائپ لائن بند کردی تھی۔ سعودی حکام کے مطابق حملے عراق سے کیے گئے تاہم کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو ممکنہ طور پر حملوں کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

مشرق وسطیٰ کی کشیدگی اور سعودی توانائی تنصیبات کو لاحق خطرات کے باعث عالمی تیل سپلائی سے متعلق خدشات بھی بڑھ گئے ہیں۔

Related Posts