انڈونیشیا کے سمندر میں مسافروں سے بھرا ایک بحری جہاز طوفانی موسمی حالات کے دوران لاپتا ہو گیا ہے جس کے بعد ریسکیو اداروں نے بڑے پیمانے پر تلاش کا آپریشن شروع کر دیا ہے۔
سرکاری حکام کے مطابق بحری جہاز جاوا کے علاقے سورابایا سے روانہ ہوا تھا اور اسے بورنیو کے شہر بنجرماسن پہنچنا تھا تاہم سفر کے دوران ہی اس کا رابطہ مرکز سے ٹوٹ گیا۔
📌 Passenger Ship Goes Missing Off Indonesia During Storm
A passenger ship carrying 243 people lost contact in stormy weather off Indonesia. One person has died, 115 were rescued, and 125 remain missing.
The vessel was traveling to Banjarmasin across the Java Sea when the… pic.twitter.com/Fp6GDnxMPX
— Context 360 (@NewsContext360) September 13, 2026
اطلاعات کے مطابق روانگی کے وقت جہاز پر کل دو سو ترتالیس افراد سوار تھے جن میں سے اب تک ایک شخص کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ ایک سو تین مسافروں کو بحفاظت بچا لیا گیا ہے۔
A passenger ferry carrying at least 240 people has lost contact in the Java Sea while travelling from East Java to South Kalimantan on Indonesia’s Borneo island.
Indonesian media report that 115 people have been rescued, while the remaining passengers are still missing as… pic.twitter.com/QlkiCvWx6v
— Sajjad Tarakzai (@SajjadTarakzai) September 13, 2026
انڈونیشیا کے ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ریڈار پر جہاز کی آخری لوکیشن بنجرماسن کی بندرگاہ سے تقربياً ایک سو اڑتالیس کلومیٹر کے فاصلے پر ریکارڈ کی گئی تھی جہاں خراب موسم کی وجہ سے امدادی کاموں میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








