محسن داوڑ اور علی وزیر ملک سے باہر جانے کی درخواست دیں، غور کریں گے۔حکومت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

محسن داوڑ اور علی وزیر ملک سے باہر جانے کی درخواست دیں، غور کریں گے۔حکومت
محسن داوڑ اور علی وزیر ملک سے باہر جانے کی درخواست دیں، غور کریں گے۔حکومت

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: تحریکِ انصاف کی وفاقی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اراکینِ قومی اسمبلی محسن داوڑ اور علی وزیر ملک سے باہر جانے کی درخواست دیں تو اس پر غور کیا جائے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرگزشتہ روز  اپنے پیغام میں وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ایم این اے محسن داوڑ اور علی وزیر دونوں کے نام ای سی ایل پر ہیں۔

دونوں پی ٹی ایم رہنماؤں کے نام ای سی ایل (ایگزٹ کنٹرول لسٹ) پر ہونے سے آگاہ کرتے ہوئے معاونِ خصوصی نے بتایا کہ انہوں نے افغانستان جانے کے لیے اجازت نہیں مانگی۔

اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ رکنِ اسمبلی محسن داوڑ کا اس حوالے سے کیا گیا دعویٰ گمراہ کن ہے جو ریاستی اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش ہے۔

معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ای سی ایل کا معاملہ وزارتِ داخلہ کے تحت آتا ہے۔ اگر پی ٹی ایم رہنما باہر جانے کی درخواست دیں تو اسے قانون کے مطابق دیکھا جائے گا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل دارالحکومت اسلام آباد کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ایف آئی اے نے پی ٹی ایم رہنماؤں محسن داوڑ اور علی وزیر کو افغانستان جانے سے روک دیا۔

محسن داوڑ اور علی وزیر گزشتہ روز غیر ملکی ائیرلائن کی پرواز آر کیو 928 کے ذریعے اسلام آباد سے کابل جارہے تھے۔دونوں کا نام بیلک لسٹ اور ایگزیٹ کنٹرول لسٹ میں شامل ہونے کی وجہ سے انہیں آف لوڈ کردیا گیا۔

مزید پڑھیں: محسن داوڑ اور علی وزیر کو افغانستان جانے سے روک دیا گیا

Related Posts