کراچی میں پلاسٹک فیکٹری میں آتشزدگی سے لاکھوں روپے کا سامان خاکستر

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کے علاقے شیرشاہ میں ایک پلاسٹک فیکٹری میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا سامان جل گیا ہے، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق شیرشاہ میں پلاسٹک فیکٹری میں لگی آگ بجھانے کے عمل میں 6 فائر ٹینڈر اور 2 واٹر باؤزر نے حصہ لیا تھا اور 2 گھنٹے کی مسلسل کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی کے ڈپارٹمنٹل اسٹور میں آتشزدگی، تیسرے درجے کی آگ کیا ہوتی ہے؟

حکام کے مطابق آگ لگنے کے واقعے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، اس موقع پر پولیس اور دیگر ریسکیوادارے بھی امدادی سرگرمیوں میں مصروف رہے۔

واقعے سے متعلق ریکسیو حکام کا کہنا تھا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق فیکٹری کے اندر شارٹ سرکٹ ہونے کے سبب آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔

Related Posts