بقرہ عید پسند، گوشت کاٹنا اچھا لگتا ہے، سحر خان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستانی اداکارہ سحر خان کا کہنا ہےکہ انہیں بقرہ عید پسند ہے، جانور کٹتے ہوئے نہیں دیکھ سکتی لیکن گوشت کاٹنا اچھا لگتا ہے اور گوشت بانٹنے میں بھی بہت دلچسپی لیتی ہوں ۔

ان دنوں ڈرامہ سیریل ‘زخم’ میں نظر  آنے والی اداکارہ سحر خان بھی بقرہ عید منانےکے لیے پرجوش ہیں۔

نجی چینل کو دیےگئے  اپنے خصوصی انٹرویو میں سحر خان نے بتایا کہ عموماً لڑکیوں کو بقرہ عید پسند نہیں ہوتی کہ کام کرنا پڑتا ہے جب کہ کچھ گوشت وغیرہ سے گھبراتی ہیں لیکن مجھے تو بقرہ عید پسند ہے، جانور کٹتے ہوئے نہیں دیکھ سکتی لیکن گوشت کاٹنا اچھا لگتا ہے اور گوشت بانٹنے میں بھی بہت دلچسپی لیتی ہوں ۔

اداکارہ پہلی مرتبہ آغا علی کے ساتھ ڈرامہ سیریل ‘زخم’ میں دکھائی دے رہی ہیں۔

 ایک ساتھ کام کرنےکے تجربے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ آغا علی میرا ڈرامہ ‘رنگ محل’ فالو کر رہے تھے، جب وہ پہلے دن ‘زخم’ کے سیٹ پر آئے تومجھے مہ پارہ کہہ کر بلایا، انہوں نے سیٹ پر مجھے گنگناتے سنا تو تعریف کی کہ آپ بہت اچھا گنگناتی ہیں آپ کو گانا گانا چاہیے، پھروہ بھی گنگنانے لگے تو میں نے تعریف کی کہ آپ بھی بہت اچھا گاتے ہیں، آپ کو بھی گانا گانا چاہیے۔

سحرخان کا کہنا تھا کی میری اس بات پر وہ ناراض ہوگئے اور کہا میں آپ سے کوئی بات نہیں کر رہا، جب میں نے وجہ پوچھی تو انہوں نے کہا کہ  آپ نے آج تک میرا کوئی گانا نہیں سنا یہ کیا بات ہوئی۔

 سحر خان نے بتایا کہ اس کے بعد انہوں نے آغا علی کے سارے گانے سنے، اس سے قبل انہیں علم نہیں تھا کہ وہ اچھے اداکار کے ساتھ اچھےگلوکار بھی ہیں۔

Related Posts