محکمہ موسمیات نے ملک کے کچھ علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

محکمہ موسمیات نے ملک کے کچھ علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کردی
محکمہ موسمیات نے ملک کے کچھ علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کردی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے بعض علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان کے علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں رہیں گے۔

آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کے مطابق لہہ منفی 11، اسکردو منفی 10، گوپس منفی 09، کالام بگروٹ، استور، ہنزہ اور زیارت میں منفی 05 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا ہر خاندان کو 10 لاکھ کی ہیلتھ انشورنس دینے والا پہلا صوبہ بن گیا۔وزیرِ اعظم

Related Posts