شوبز کی دنیا کی رنگینیاں لوٹ آئیں، ستمبر میں میٹ گالا کے انعقاد کا اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Met Gala 2021

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

شوبز کی دنیا کا رنگا رنگ پروگرام میٹ گالا کورونا وائرس کے اثرات سے نکل گیا، گزشتہ سال وباء کی وجہ سے منسوخ ہونیوالا میٹ گالا رواں سال ستمبر میں دوبارہ منعقد ہوگا۔

ہر سال یہ تقریب نیویارک کے میٹروپولیٹن میوزیم آف آرٹس کاسٹیوم کے لیے فنڈز جمع کرنے کے لیے منعقد کی جاتی ہے جس میں مشہور شخصیات حیرت انگیز نظر آنے کے لئے طرح طرح کے ملبوسات زیب تن کرکے شریک ہوتی ہیں۔

میٹ گالا کی تقریب امریکا کے فیشن میگزین ووگ کمپنی کی جانب سے منعقد کی جاتی ہے،پہلا ایونٹ 13 ستمبر کو ہو رہا ہے جوکورونا وائرس سےمتعلق رہنما ء اصولوں کے مطابق ہوگا۔

واضح رہے کہ ایسا پہلی بار نہیں ہوا جب میٹ گالا تقریب کو ملتوی کیا گیا ہو، اس سے قبل سال 2002 میں 9/11 حملوں کے باعث بھی یہ ایونٹ منسوخ ہوگیا تھا۔

Related Posts