ہم دوست ہی بہتر ہیں، جینیفر لوپیز نے الیکس روڈریگزسے منگنی توڑدی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گلوکارہ اور اداکارہ جینیفر لوپیز اور نیویارک کے بیس بال کے سابقہ ​​اسٹار الیکس روڈریگزنے اپنی منگنی ختم کرکے باضابطہ طور پر علیحدگی اختیار کرلی ہے ۔

51 سالہ گلوکار ہ کاکہنا ہے کہ ہمیں احساس ہوگیا ہے کہ ہم دوست کی حیثیت سے زیادہ بہتر ہیں اوراسی لئے ہم نے منگنی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

گزشتہ ہفتے دونوں نے الگ ہونے کی خبروں کی تردید کی تھی تاہم اب جینیفر لوپیز اور الیکس روڈریگز دونوں نے اپنے چار سالہ تعلقات ختم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم مل کر کام کرتے رہیں گے اور اپنے مشترکہ کاروبار اور منصوبوں پر ایک دوسرے کا ساتھ دیں گے۔

مزید پڑھیں:ٹیلر سوئفٹ رواں سال سب سے زیادہ پیسہ کمانے والی گلوکارہ قرار

جینیفر لوپیز اور الیکس روڈریگزکے درمیان تعلقات کا آغاز 2017 میں ہوا اور دونوں نے مارچ 2019 میں اپنی منگنی کا اعلان کیاتھا۔پچھلے سال کے آخر میں جینیفر لوپیز نے کہا تھاکہ کورونا کی وجہ سے جوڑے نے دو بار اپنی شادی ملتوی کی۔

جینیفر لوپیز نے اپنے کیریئر کا آغاز ایک ڈانسر اور گلوکارہ کی حیثیت سے کیا جبکہ الیکس روڈریگز بیس بال کے 22 سالہ کیریئر کے بعد 2016 میں ریٹائر ہوئے تھے۔