ابوظہبی: بھارتی شائقینِ کرکٹ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کی سیمی فائنل تک رسائی کیلئے دعا گو ہیں جس کیلئے افغانستان کی جیت ضروری ہے، سوشل میڈیا پر مزاحیہ میمز بنانے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کو پوری طرح احساس ہے کہ اگر نیوزی لینڈ نے افغانستان کو شکست دے دی تو بھارتی ٹیم کی سیمی فائنل تک رسائی ناممکن ہوجائے گی تاہم میچ فکسنگ کے خدشات کے پیشِ نظر عوام کی بڑی تعداد میمز سے لطف اندوز ہونے لگی۔
نیوزی لینڈ افغانستان سے ہارا تو شدید ردعمل آئے گا، شعیب اختر
ٹی 20 ورلڈ کپ کا اہم میچ، پاکستان کا مقابلہ اسکاٹ لینڈ سے آج ہوگا
بھارتی شائقین کا کہنا ہے کہ اگر نیلی وردی والوں کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ایونٹ سے باہر ہونے سے بچانا ہے تو افغانستان کی جیت لازمی ہے۔ اگر افغانستان میچ جیت جائے تو بھارت سیمی فائنل میں پہنچنے کا موقع حاصل کرسکتا ہے تاہم نیوزی لینڈ کی جیت تمام امیدوں پر پانی پھیر دے گی۔
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کی ابتدا میں بھارتی ٹیم کو پاکستان اورنیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا ذائقہ چکھنا پڑا۔بھارتی شائقین نے آج ہونے والے افغانستان اور نیوزی لینڈ کے میچ سے امیدیں باندھ لیں۔ قبل ازیں بھارت اسکات لینڈ کو شکست دے چکا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سوشل میڈیا صارفین نے نیوزی لینڈ اور افغانستان کے مابین ہونے والے میچ کی صورتحال اور بھارتی شائقین کی دلی خواہشات کو سامنے رکھتے ہوئے متعدد ویڈیوز اور میمز بنائیں۔
Indians to afghanistan now
#AfgvsNZ pic.twitter.com/VCJoxxo9vI— Anand Bhai (@AnandBhai_) November 5, 2021
#AfgvsNZ
Indian fans to AFG be like : pic.twitter.com/XbQqObla6v— PredatorAHad_07🎮🏏 (@predator_ahad) November 5, 2021
November 7th 🙏🏼@ACBofficials #AfgvsNZ #T20WorldCup21 pic.twitter.com/mEvme1ptN8
— AD (@nemesisizme) November 5, 2021
Scenario Before AFG vs NZ match pic.twitter.com/aVPw97dS1d
— S Ravind King (@sravindking) November 5, 2021
Current situation 😅: India and AUS not only need to win but need AFG and ENG to win too for certain/easier passage. #T20WorldCup pic.twitter.com/6K6x0q7ogs
— Wasim Jaffer (@WasimJaffer14) November 6, 2021
#AfgvsNZ
Afghanistan supporters
Then. Now pic.twitter.com/JWSuJ6av3c— Mr.NBK (@Naviin_29) November 5, 2021