میرا کی وزیراعظم سے اداکارہ عمیمہ ملک کے علاج میں تعاون کی اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Meera appeal to help for the treatment of Hamaima Malik

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سینئر اداکارہ میرا نے وزیراعظم سے ترکی میں زیر علاج اداکارہ عمیمہ ملک کے علاج میں تعاون کی اپیل کردی۔

اداکارہ میرا نے وزیراعظم عمران خان کی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی سپر اسٹار عمیمہ ملک ان دنوں استنبول کے اسپتال میں شدید علیل ہیں انہیں اس وقت خصوصی توجہ کی اور مالی تعاون کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:اداکارہ میرا عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران کیوں روئیں؟

وزیراعظم عمران خان ترکی میں پاکستانی سفارتخانے کو ہدایت جاری کریں کہ وہ فوری طور پر اسپتال انتظامیہ سے رابطہ کرکے علاج کے سلسلے میں اپینڈکس آپریشن کے سلسلے جو بھی اخراجات ہوئے ہیں وہ ترکی میں موجود سفارت خانہ ادا کرے اور اداکارہ سے بھر پور تعاون کریں۔

اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ فنکار ملک کا سرمایہ ہیں ان کی حفاظت اورمالی مشکلات میں تعاون حکومت کی ذمہ داری ہے۔

اداکارہ میرا نے اہل وطن سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ عمیمہ ملک کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لئے دعا کریں۔

Related Posts