عثمان مختار کی ایوارڈ یافتہ فلم بینچ 25نومبر کو ریلیز کی جائے گی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Usman Mukhtar’s award winning film ‘Bench’ to be released digitally on the 25th of November

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :بین الاقوامی سطح پر عثمان مختار کی وجہ سے پہچانے جانے والی فلم “بینچ” 25نومبر کو ان کے یوٹیوب چینل پر ریلیزکی جائے گی۔

اداکار عثمان مختار کی جانب سے اس بات کا اعلان ان کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کیا گیا ہے۔عثمان مختار کا کہنا تھا کہ “آخر کار میں اس فلم کو ڈیجیٹل ریلیزاور شیئر کرنے پر بہت پرجوش ہوں۔

روبینہ چوہدری اور از خود عثمان مختار نے اس مختصر فلم میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں،فلم کو کانز انٹرنیشنل انڈپینڈنٹ فلم فیسٹیول کے لیے بھی منتخب کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستانی خواتین پر مبنی ڈرامہ قاتل حسیناؤں کے نام بھارتی پلیٹ فارم کیلئے تیار

ان کااپنی پوسٹ میں کہنا تھا کہ “یہ فلم میرے لیے بہت اہمیت رکھتی ہے، یہ پہلی فلم ہے جس کا بین الاقوامی سطح پر اعتراف کیا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھ سمیت اس فلم کی پوری کاسٹ اورعملہ اس فلم کو ڈیجیٹل پر دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں۔

اپنے ٹریلر کی بنیاد پر یہ مختصر سی فلم ایک شادی شدہ جوڑے کی کہانی پر مبنی ہے کہ مشکل وقت میں کس طرح صحیح فیصلہ کرنا مشکل ہوسکتا ہے۔

حسن ندیم کی پیش کردہ اس فلم کی کہانی علی مر اد کی تحریر دہ ہے جس کی ہدایات خود عثمان مختار نے دی ہیں،فلم عثمان مختار کے یوٹیوب چینل پر 25نومبر کوریلیز کی جائے گی۔

Related Posts