پانی چوروں کے گرد گھیرا تنگ ،مقدمات کا سلسلہ جاری ہے،اسداللہ خان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Anti-Corruption took notice of corruption in the procurement of suction machines

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :واٹربورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر اسداللہ خان نے کہا ہے کہ واٹربورڈ ملازمین کو قواعدوقوانین کے مطابق حاصل تمام سہولیات میسر ہیں ،واٹربورڈسندھ حکومت کے تعاون خصوصاً وزیربلدیات و چیئرمین واٹر بورڈ سید ناصر حسین شاہ کی ذاتی توجہ کے باعث اپنے محدود وسائل سے اپنے اخراجات پورے کررہا ہے ،پانی چوروں کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا ہے، مقدمات کے اندراج کا سلسلہ جاری ہے ۔

شہریوں کی فراہمی ونکاسی آب سے متعلق شکایات فوری دورکرنے کیلئے واٹربورڈ کا عملہ 24گھنٹے خصوصاًہفتہ وار تعطیلات کے دوران بھی کام کرتاہے ۔

یہ بات انہوں نے اراکین قومی وصوبائی اسمبلی عطاءاللہ ،مراد سعید ،عبدالرشید ،شاہنواز جدون،واٹربورڈکی سی بی اے متحدہ ورکرز فرنٹ کے چیئرمین محمدنعیم ،صدر محمد شفیع ،پیپلز ورکرز یونین واٹربورڈ کے چیئرمین محسن رضا ،یعقوب حسین ،یونائٹیڈ ورکرز یونین کے صدر پنہل مگسی اور ملاقات کیلئے آنے والے دیگر افرادسے گفتگوکرتے ہوئے کہی ۔

انہوں نے بتایاکہ واٹربورڈ اپنے محدود وسائل سے اپنے اخراجات پورے کرتا ہے ،واٹربورڈہرماہ پہلی تاریخ کو اپنے ملازمین کوتنخواہ اداکرنے والا ادارہ ہے ،انہوں نے کہا کہ واٹربورڈ ملازمین بھی شہریوں کی خدمت کیلئے اپنی تما م ترصلاحتیں بروئے کار لاتے ہیں ،واٹربورڈ نے پانی چوروں کیخلاف بھرپورمہم شروع کی ہے جس کے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں۔

مزید پڑھیں:واٹر بورڈ کی غیر قانونی مافیا کے خلاف کارروائیاں: غیر قانونی ہائیڈرنٹس مسمار

متعدد پانی چوروں کیخلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کرائے جاتے ہیں،شہریوں کو درپیش فراہمی ونکاسی آب سے متعلق شکایات کے خاتمہ کیلئے آنے والے منتخب نمائندوں کے ساتھ بھی روزانہ کی بنیاد پر اجلاس منعقد ہوتے ہیں ، میں خود اس سلسلے میں آنے والے تمام شہریوں سے ملاقات کرکے ان کے مسائل حل کرتا ہوں ،سندھ حکومت خصوصا ًوزیربلدیات وچیئرمین واٹربورڈ سیدناصر حسین شاہ کے تعاون سے منتخب نمائندوں کی جانب سے اجاگر کیئے جانے والے مسائل کے حل کیلئے شہر کے تمام علاقوں میں واٹربورڈکے مختلف نوعیت کے کام جاری ہیں۔

Related Posts