ہماری سابقہ جماعت میں مفادات کی بندر بانٹ تھی، مولانا شیرانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جمعیت علماء اسلام (شیرانی) کے مرکزی امیر مولانا محمد خان شیرانی نے کہا ہے کہ ہماری سابق جماعت (جے یو آئی ایف) مفادات کی بندر بانٹ میں مصروف تھی اور قیادت بیرون ملک سے ملنے والی مالی اعانت ذاتی اخراجات پر خرچ کرنے لگی تھی۔

دستور کی پابندی کے مطالبے پر ہمارا وجود ان کے لئے ناقابل برداشت ہوگیا، جس کے باعث ہم نے جماعت سے علیحدگی اختیار کرلی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کے مختلف مقامات پر علماء اور معززین کے بڑے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

پلان بی: کیا عمران خان کی گرفتاری کا وقت آ گیا؟

مولانا محمد خان شیرانی نے کہا کہ جمہوریت اور انتخابات عالمی اسٹیبلشمنٹ کی ضرورت ہیں اور وہ اس طرح پوری دنیا کو کنٹرول کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اللہ کی رضا کے لئے سیاست کی جائے اور قوم باطل نظریات کو مسترد کرکے اسلام کے فلاحی نظام کے نفاذ کے لئے متحد ہوجائے۔

Related Posts