مولانا فضل الرحمن ایک ہفتہ بعد روبہ صحت ہو کر بنوری ٹاؤن تعزیت کیلئے پہنچ گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مولانا فضل الرحمن ایک ہفتہ بعد روبہ صحت ہو کر بنوری ٹاؤن تعزیت کیلئے پہنچ گئے
مولانا فضل الرحمن ایک ہفتہ بعد روبہ صحت ہو کر بنوری ٹاؤن تعزیت کیلئے پہنچ گئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: جمعیت علمائے اسلام کے امیر اورپاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو ایک ہفتہ کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد صحتیابی کی صورت میں گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔ ہسپتال کے عملے نے دعا اور گلدستہ کے ساتھ مولانا فضل الرحمن کو گھر کے لئے رخصت کیا۔

مولانا فضل الرحمان ہسپتال سے جامعتہ العلوم الاسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کراچی میں تعزیت کے لئے پہنچ گئے، جہاں پر انہوں نے جامعتہ العلوم الاسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کراچی کے مہتمم، وفاق المدارس العربیہ پاکستان و اتحاد تنظیمات مدارس پاکستان کے صدر، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی امیر شیخ الحدیث مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر رحمہ اللہ علیہ کے انتقال پر تعزیت کی۔

ہسپتال سے روانگی کے وقت مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ شاہ محمد اویس نورانی صدیقی، جے یو آئی کیرہنما قاری محمد عثمان، مولانا فضل الرحمان کے صاحبزادے مولانا اسجد محمود، مفتی ابرارسمیت دیگر بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں: پی ڈی ایم کو بھرپور عوامی قوت کیساتھ متحرک کیا جائے گا،مولانا فضل الرحمن

مولانا فضل الرحمن نے جامعہ بنوری ٹاؤن میں تعزیت کی اور مرحوم مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی اور ان کی رحلت کو دینی حلقوں بلکہ قومی سانحہ سے تعبیر کیا۔

Related Posts