سونیا حسین کی روح خوبصورت چہرے کے باوجود بدصورت ہے۔متھیرا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سونیا حسین جیسی خواتین کی روح خوبصورت چہرے کے باوجود بدصورت ہوتی ہے۔متھیرا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان اور ماڈل متھیرا نے مشہور اداکارہ سونیا حسین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان جیسی خواتین کی روح خوبصورت چہرے کے باوجود بھدی اور بدصورت ہوتی ہے۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں اداکارہ متھیرا نے کہا کہ میں طلاق کے بعد ذہنی دباؤ سے جنگ لڑ رہی ہوں اور اسی دوران ایک خوفناک تجربہ ہوا جب اداکارہ سونیا حسین نے مجھ سے نازیبا گفتگو کی۔

اداکارہ سونیا حسین کی نازیبا گفتگو اور رویے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے معروف ماڈل متھیرا نے کہا کہ تم ایک جعلی لڑکی ہو جبکہ ایسی خواتین کے چہرے خوبصورت مگر روحیں بھدی اور بد صورت ہوتی ہیں۔ 

سونیا حسین کا کہنا تھا کہ شوبز انڈسٹری کے کچھ لوگ مجھے پسند نہیں کرتے جس کا جواب دیتے ہوئے متھیرا نے کہا کہ تم نے ایک بار مجھے شی میل کہا اور آئیپا ایوارڈز لندن کی طرف جاتے ہوئے مجھے برے القابات سے نوازا۔

اس موقعے پر اداکارہ متھیرا نے مشکل وقت میں ساتھ دینے والے افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اظفر رحمان کی شکر گزار ہوں جو اس موقعے پر میرے لیے کھڑے ہوئے۔ بعد ازاں متھیرا نے ایک اور اسٹوری میں بھی ساتھ دینے والوں کا شکریہ ادا کیا۔ 

آگے چل کر متھیرا اور سونیا حسین کے معاملات طے پا گئے۔ اپنی ایک اور انسٹا گرام اسٹوری میں متھیرا نے سونیا کو اپنی بہن قرار دیتے ہوئے ان سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے غصہ آگیا تھا، اس لیے میں نے کھری کھری سنا دیں۔ اب بہتر محسوس کر رہی ہوں۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ متھیرا نے پی ٹی آئی کے رکنِ قومی اسمبلی عبدالمجید خان نیازی کے بلاول بھٹو زرداری پر آوازے کسنے کو شرمناک اقدام قرار دے دیا۔

حال ہی میں پنجاب سے تحریکِ انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی عبدالمجید خان نیازی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں وہ چیئرمین پی پی پی پر آوازے کستے اور بلاول پر ہنستے نظر آئے۔

مزید پڑھیں: متھیرا نے بلاول بھٹو زرداری پر آوازے کسنے کو شرمناک قرار دے دیا

Related Posts