کراچی کے علاقے لانڈھی میں ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں ایک فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد فائر اینڈ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق فیکٹری میں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں، ریسکیو اہلکار اور ایمبولینسیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ کردی گئی تھیں۔ چیف فائر آفیسر نے آگ کی شدت کو تیسرے درجے (Third Degree) کی قرار دیا ہے۔
آگ پر قابو پانے کے لیے لانڈھی اور شیرپاؤ ہائیڈرنٹس پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جبکہ فائر بریگیڈ کی متعدد گاڑیاں اور امدادی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور آگ بجھانے کی کارروائی میں مصروف ہیں۔
🚨🚨
لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں آتشزدگی کا واقعہ ۔۔آگ تیسرے درجے کی قرار pic.twitter.com/BsM8CB2nIy— Ali Tanoli (@alitanoli889) September 7, 2026
ریسکیو حکام کے مطابق فیکٹری کے اندر دھواں بھرنے کے باعث دم گھٹنے سے ایک خاتون سمیت 3 افراد کی حالت غیر ہوگئی جنہیں فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں جبکہ واقعے میں ہونے والے ممکنہ مالی نقصان اور آگ لگنے کی وجوہات سے متعلق مزید تفصیلات بعد میں سامنے آنے کا امکان ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








