مریم نواز کی ای سی ایل سے نام خارج کرنے کی درخواست پر آج سماعت ہوگی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مریم نواز کی ای سی ایل سے نام خارج کرنے کی درخواست پر آج سماعت ہوگی
مریم نواز کی ای سی ایل سے نام خارج کرنے کی درخواست پر آج سماعت ہوگی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور:پاکستا ن مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کیلئے کیلئے جمع کرائی گئی درخواست پر آج سماعت ہوگی۔

مریم نواز کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں  دائر درخواست میں وفاقی حکومت، چیئرمین نیب، ڈی جی ایف آئی اے اور ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کو  فریق بنایا گیا ہے۔

یہ بھی  پڑھیں :نیب نے مریم نواز کی ضمانت کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی

لاہورہائی کورٹ ججز کا 2 رکنی بینچ جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں مریم نواز کی درخواست پر سماعت کرے گا جبکہ ہائی کورٹ میں مریم نواز کے پاسپورٹ کی واپسی کے لیے متفرق درخواست بھی دائر کردی گئی ہے۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی کی طرف سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا  کہ میرا نام ای سی ایل میں  نوٹس دئیے بغیر ڈالا گیا۔غیر قانونی میمورنڈم کی وجوہات سمجھ سے بالاتر ہیں۔

مریم نواز نے استدعا کی ہے کہ  سزا کے بعد والد کے ہمراہ رضاکارانہ طور پر وطن واپس آئی۔ ہائیکورٹ کو آگاہ کیا گیا کہ درخواست گزار کے پاس کبھی کوئی عوامی عہدہ نہیں رہا اور نہ کرپشن اوراختیارات سے تجاوز میں ملوث ہوئیں۔

مریم نواز نے موقف اپنایا ہے کہ وہ اپنے والد کی بیماری کی وجہ سے شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں اور والد کو ان کی سخت ضرورت ہے۔استدعا ہے کہ درخواست کے حتمی فیصلے تک ملک سے 6 ہفتے کے لیے باہر جانے کی اجازت دی جائے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل قومی احتساب بیورو (نیب) نے   مریم نواز کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی  جس میں ان کی ضمانت خارج کرنے کی استدعا کی گئی۔

احتساب بیورو (نیب) حکام نے تین روز قبل سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے خلاف عدالتِ عظمیٰ (سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔

نیب حکام نے اپیل میں مؤقف اختیار کیا  کہ لاہور ہائی کورٹ نے سپریم کورٹ احکامات کے خلاف فیصلہ دیا ہے جس سے مریم نواز کا مقدمہ متاثر ہوسکتا ہے، عدالتِ عظمیٰ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو منسوخ کرے۔

مزید پڑھیں:  مریم نواز کی ضمانت کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر 

Related Posts