وزیراعظم شہباز شریف کے نام سے جعلی اکاؤنٹ بنانے والا شخص گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم شہباز شریف کے نام سے جعلی اکاؤنٹ بنانے والا شخص گرفتار
وزیراعظم شہباز شریف کے نام سے جعلی اکاؤنٹ بنانے والا شخص گرفتار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: وزیر اعظم شہباز شریف کے نام سے جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ بنانے والے رمیز راجہ لائیو نامی ٹوئٹر صارف کو ٹریس کر کے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کے فوکل پرسن ابوبکر نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم کے نام سے جعلی اکاؤنٹ بنانے والے صارف کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ابوبکر کی جانب سے ایک ٹوئٹ سامنے آئی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ’ اختلاف قبول ہے لیکن غلط معلومات نہیں‘۔

یہ بھی پڑھیں:الیکشن ہونگے یا نہیں، فیصلہ اتحادی کرینگے، احسن اقبال

ابوبکر نے اپنی ٹوئٹ میں مذکورہ صارف کے اکاؤنٹ اور شہباز شریف کے نام سے بنائے جانے والے اکاؤنٹ کی تصویر شیئر کی اور بتایا کہ جعلی اکاؤنٹ بنانے والے صارف (رمیز راجا لائیو) کو عوام کو گمراہ کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ملزم نے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے اور اس کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ شہباز شریف کے نام سے بنائے جانے والے جعلی اکاؤنٹ پر 30 ہزار سے زائد فالوورز موجود تھے جس سے غلط معلومات پھیلائی جا رہی تھیں تاہم اب اس اکاؤنٹ تک رسائی ممکن نہیں ہے کیونکہ اس اکاؤنٹ کو بلاک کر دیا گیا ہے۔

Related Posts