اگر آپ سنگل ہیں تو یہ اینٹی ویلنٹائن فلمیں آپ کیلئے ہیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کچھ محبت کرنے والوں کا خیال ہے کہ ہر دن ویلنٹائن ڈے ہے لیکن کچھ لوگوں کے لیے یہ صرف 14 فروری یعنی محض ایک عام سا دن ہے۔

ذیل میں ہم چند بہترین محبت مخالف فلموں کی فہرست پیش کر رہے ہیں، جو آپ کے سنگل ہونے کے احساس کی توجیہ کرتی نظر آتی ہیں، دیکھئے اور لطف اٹھائیے:

1) ٹنڈر سونڈلر

یہ نیٹ فلکس پر حقیقی جرائم کی دستاویزی برطانوی فلم ہے اور اینٹی ویلنٹائن ڈے فلموں کے لیے بہترین کِک اسٹارٹر کی حیثیت رکھتی ہے۔ اگرچہ یہ دستاویزی فلم بطور خاص محبت کے بارے میں نہیں، تاہم یہ ڈیٹنگ ایپس کے تاریک پہلوؤں سے پردہ اٹھاتی ہے۔

2) ڈارلنگز

یہ ایک انڈین ہندی ڈارک کامیڈی فلم ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ ایک شرابی شوہر اپنی محبت کی شادی کے 3 سال تک ہر رات شراب پی کر اپنی بیوی کو مارتا ہے۔ اس کی بیوی اس کی شراب نوشی چھڑوانے کے لیے بہت کوشش کرتی ہے اور ایک دن فیصلہ کرتی ہے کہ وہ کوئی اور طریقہ اختیار کرے۔

3) دی انویٹیشن

یہ ایک ہارر تھرلر فلم ہے جو ‘ڈریکولا’ نامی ناول سے متاثر ہے۔ اس میں ایک نوجوان عورت کی کہانی ہے جو اپنی ماں کی موت کے بعد پہلی بار طویل عرصے سے کھوئے ہوئے خاندان کے افراد سے ملتی ہے، صرف ان تاریک رازوں کو دریافت کرنے کے لیے جو اس کے من کے صحرا میں دفن ہوتے ہیں۔

4) ڈو ریوینج

یہ ایک بہترین انتقامی فلم ہے۔ کہانی دو نوعمر لڑکیوں کے گرد گھومتی ہے جو ہراساں کرنے والے غنڈوں کا مقابلہ کرنے کا عہد کرتی ہیں۔

5)  queen کوین

یہ لاجواب ڈرامائی فلم “life goes on” کے جملے کی بہترین مثال ہے۔ کہانی ایک دلہن کا احاطہ کرتی ہے جسے اس کی شادی سے کچھ دن پہلے اس کے بوائے فرینڈ چھوڑ گیا تھا۔

وہ یقینی طور پر تکلیف میں ہوتی ہے، لیکن خود کو کمرے میں بند کرنے کے بجائے وہ اپنی سہاگ رات پر جانے کا فیصلہ کرتی ہے جو اس کی زندگی کا رخ بدل دینے والا تجربہ ثابت ہوتا ہے۔

6) How To Get Over A Breakup

اس فلم نے ہمیں بہترین طنزیہ سطروں میں سے ایک ‘میں فیصلہ نہیں کرتا لیکن خدا کرتا ہے’ سکھایا۔ یہ ایک کاپی رائٹر کی کہانی ہے جو اکیلی عورت کے طور پر زندگی گزارنے کی اونچ نیچ کے بارے میں بلاگ لکھ کر ایک تکلیف دہ ٹوٹ پھوٹ پر قابو پانے کی کوشش کرتی ہے۔

7) بلٹ ٹرین

بلٹ ٹرین ایک ایکشن کامیڈی فلم ہے جس میں لیڈی بگ نامی ایک بدقسمت قاتل پر فوکس کیا گیا ہے جو بہت سے ڈبوں کے پٹری سے اتر جانے کے بعد  پر سکون طریقے سے اپنا کام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

تاہم قسمت کے دوسرے منصوبے بھی ہو سکتے ہیں کیونکہ اس کا تازہ ترین مشن اسے پوری دنیا کے خطرناک مخالفین کے ساتھ تصادم کے راستے پر ڈال دیتا ہے، دنیا کی تیز ترین ٹرین پر۔

8) نیپیلی ایور آفٹر

یہ ایک ایسی فلم ہے جو رومانس کے کسی بھی تصور کو ایک طرف رکھ دیتی ہے تاکہ اس بات پر توجہ مرکوز کی جا سکے کہ واقعی کیا اہم ہے۔

9) این ایکشن ہیرو

یہ ایک ایکشن فلم ہے جس میں قتل کا الزام ایک فلمی ستارے کی زندگی کو ایک ایکشن تھرلر میں بدل دیتا ہے جب وہ ملک سے فرار ہو جاتا ہے۔

10) میریج اسٹوری

یہ ایوارڈ یافتہ مووی ہے جو آپ کو وہ طاقت فراہم کرتی ہے جس کی آپ کو دوبارہ اٹھنے اور اپنے بارے میں اچھا محسوس کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ ایک ایسی عورت کی کہانی ہے جو اپنے بوائے فرینڈ کو خوش کرنے کا جنون کی حد تک جذبہ رکھتی ہے، تاہم بریک اپ کے بعد اسے احساس ہوتا ہے کہ کسی اور کے لیے جینا بے معنی ہے، جس کے بعد وہ اپنی ذات کی دریافت اور قبولیت کے سفر کا آغاز کرتی ہے۔

یہ تمام فلمیں نیٹ فلکس پر چل رہی ہیں۔

Related Posts