کراچی کا نیشنل اسٹیڈیم بھی ٹڈی دل کے حملے سے غیر محفوظ، کھلاڑی خوفزدہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کا نیشنل اسٹیڈیم بھی ٹڈی دل کے حملے سے غیر محفوظ، کھلاڑی خوفزدہ
کراچی کا نیشنل اسٹیڈیم بھی ٹڈی دل کے حملے سے غیر محفوظ، کھلاڑی خوفزدہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ٹڈی دل کے حملے کے باعث کھلاڑی خوفزدہ ہو کر اپنا کھیل جاری نہ رکھ سکے جس کے باعث کرکٹ کا میچ کچھ وقت کے لیے ملتوی کرنا پڑا۔

نیشنل اسٹیڈیم میں جاری قائد اعظم ٹرافی میچ کے دوران کھلاڑیوں پر ٹڈی دل نے یلغار کردی  جس کے باعث بورڈ انتظامیہ میچ روک کر ٹڈی دل کے خلاف حرکت میں آ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹورازم کارپوریشن نے نیشنل گیمز میں کھلاڑیوں کیلئے سیاحتی انفارمیشن ڈیسک لگا دیا

سندھ اور نادرن پنجاب کی کرکٹ ٹیموں کو ٹڈی دل کے حملے کے باعث کھیل روک کر انتظار کرنا پڑا جس کے دوران انتظامیہ نے ایکشن لیتے ہوئے ٹڈی دل کو ٹھکانے لگا دیا۔

ٹڈی دل کے حملے سے پریشان کھلاڑیوں نے مصیبت سے چھٹکارے پر خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے کھیل دوبارہ شروع کردیا، جو اب تک جاری ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ترجمان متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے کہا کہ وزیر زراعت سندھ کا اہلیانِ کراچی کو ٹڈی دل پکا کر کھانے کا مشورہ  انتہائی مضحکہ خیز ہے۔

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی طرف سے گزشتہ روز جاری کردہ بیان میں ترجمان نے  کہا کہ صوبائی وزیر نے روشنیوں کے شہر کراچی کے باسیوں کو ٹڈی دل کی کڑھائی اور بریانی کھانے کا کہا جبکہ اندرونِ سندھ کے معصوم شہری پہلے ہی ٹڈی دل کھا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: صوبائی وزیر کا اہلیانِ کراچی کو ٹڈی دل پکا کر کھانے کا مشورہ مضحکہ خیز ہے۔ایم کیو ایم

Related Posts