ٹورازم کارپوریشن نے نیشنل گیمز میں کھلاڑیوں کیلئے سیاحتی انفارمیشن ڈیسک لگا دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

national games
ٹورازم کارپوریشن نے نیشنل گیمز میں کھلاڑیوں کیلئے سیاحتی انفارمیشن ڈیسک لگا دیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پشاور: 33ویں نیشنل گیمز  کا پشاور اسپورٹس کمپلیکس میں انعقاد ، ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا نے ملک بھر سے آئے 10 ہزار کھلاڑی و آفیشلز کیلئے صوبے کے سیاحتی مقامات بارے معلومات کی فراہمی اور ان کی تفصیلات فراہمی کیلئے سکرین نصب کردی ، تاکہ کھلاڑی معلومات کی فراہم کے ساتھ ساتھ ان مقامات کو دیکھ بھی سکیں ۔

10نومبر سے شروع ہونے والی گیمز کی اختتامی تقریب 16 نومبر کو منعقد ہوگی ، گیمز کا افتتاح وزیراعلیٰ محمود خان نے کیا ، ان کے ہمراہ لفٹننٹ جنرل کور کمانڈر پشاور شاہین مظہر، وزیرکھیل وسیاحت عاطف خان ،ترجمان خیبرپختونخوا حکو مت اجمل وزیر ، سیکرٹری محکمہ سیاحت و کھیل کامران رحمان ، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبرپختونخوا اسفندیار خٹک اور دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔

منیجنگ ڈائریکٹر ٹورازم کارپویشن خیبرپختونخوا جنید خان کی ہدایت پر ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا کی جانب سے انفارمیشن ڈیسک گیمز کی اختتامی تقریب تک لگا رہے گا جس میں پشاور قیوم سپورٹس کمپلیکس کا رخ کرنے والے کھلاڑیوں کیلئے پمفلٹ ، براؤشرز ، تحائف اور دیگر معلوماتی اشیاء رکھی گئی ہیں ۔

اس کے علاوہ کھلاڑیوں کو صوبے کے خوبصورت مقامات بنائی گئی ڈاکومنٹریز اور ویڈیوز دیکھانے کیلئے سکرین بھی نصب کی گئی تاکہ پشاور آنے والے کھلاڑی و آفیشلز صوبے کے سیاحتی مقامات کے بارے میں جان سکیں اور ان کے گیمز کے بعد ان مقامات کا رخ کریں۔

منیجنگ ڈائریکٹر ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا جنید خان نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ شہریوں کو اپنے صوبے کے سیاحتی مقامات کے بارے میں زیادہ سے زیادہ آگاہی فراہم کریں تاکہ سیاح ان مقامات کا رخ کر سکیں ۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے صوبے میں سیاحت کے بے شمار مقامات موجود ہیں اور ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا کی ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ ملکی و بین الاقوامی سیاحوں کو صوبے کی جانب راغب کیا جائے اور انہیں زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں۔

انفارمیشن ڈیسک پر نصب کی گئی سکرین پر پشاور ، سوات سمیت صوبے کے سیاحتی مقامات پر بنائی گئی ویڈیوز اور ڈاکومنٹریز کو چلایا جا رہا ہے تاکہ سیاح اور کھلاڑی ان کھیلوں کے ساتھ ساتھ محظوظ بھی ہو سکیں۔

33ویں نیشنل گیمز کا آغاز گزشتہ روز پشاور سپورٹس کمپلیکس میں ہوا، جس میں ملک بھر سے 10 ہزار کھلاڑی و آفیشلز چاروں صوبوں،آزاد کشمیر،گلگت بلتستان ، پاک آرمی، پی اے ایف، واپڈا، ریلوے سمیت 14 ٹیمیں شرکت کررہے ہیں ۔

Related Posts