مریم نواز کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پر حکومت سے 7 روزمیں تحریری جواب طلب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

maryam nawaz
maryam nawaz

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 7 روز میں تحریری جواب طلب کر لیا۔

لاہورہائیکورٹ کے جسٹس طارق عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔ دوران سماعت فاضل بنچ نے وفاقی حکومت کے وکیل سے استفسارکیاکہ سات دن کا وقت دیا تھا، حکومت بتائے مریم نواز کی درخواست پر تاخیر سے فیصلہ کیوں کیا گیا۔

مریم نواز کے وکلا ء نے نشاندہی کی کہ درخواست گزار کے والد بیمار ہیں، ان کی عیادت کے لیے بیرون ملک جانا چاہتی ہیں۔ وکلا ء نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ مریم نواز کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے معاملے پر وفاق کو7 روزمیں فیصلہ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: اتحادی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے اور تحفظات دور کریں گے، وزیراعظم

وکلا کا کہنا تھا کہ چار ہفتوں میں کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا اور اب وفاقی حکومت کی چٹھی ملی ہے جس میں مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے انکار کر دیا گیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے دورکنی بنچ نے باور کرایا کہ ابھی نیب کا موقف بھی سننا ہے۔ عدالت نے مزید کارروائی 21 جنوری تک ملتوی کر دی۔

Related Posts