روزوں کا کل سے آغاز، مسیحی سر پر راکھ کیوں لگاتے ہیں؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

lent season 2022

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان سمیت دنیا بھر میں کل مسیحی اپنے روزوں کا آغاز کرینگے، روزوں کے آغاز میں مسیحی اپنے ماتھے پر راکھ لگاتے ہیں۔

راکھ کا بدھ
1۔راکھ کے بدھ کا پیغام مقدس پولوس کے الفاظ میں کچھ یوں ہے کہ ” پس ہم مسیح کے ایلچی ہیں۔ گویا کہ خُدا ہمارے وسیلے سے نعمت کرتا ہے ، پس ہم مسیح کی طرف سے التماس کرتے ہیں کہ تم خُدا سے میل کرلو ، اُس نے اُسے جو گناہ سے واقف نہ تھا ، ہمارے بدلے گناہ ٹھہرایا تاکہ ہم اُس میں خُدا کی صداقت ٹھہریں” ( 2 –قرنتیوں 5: 20 -21) ۔ اُس کے ساتھ تعاون کریں۔

2۔ توبہ کرو اور انجیل پر ایمان لاؤ ۔ یہ دعوت یُسوع مسیح کے منادی کے آغاز پر ملتی ہے ۔ یہ دعوت روزوں کے موسم کے آغاز پر بھی ملتی ہے ۔ یہ موسم خاص طور سے تبدیلی اور تجدید کے لئے وقف ہے ۔

3۔ موسم صوم کے دوان پاشکا کے بھید کو دوبارہ زندہ کرنے کے لئے تیاری کی جاتی ہے،پاک ہفتہ میں ایک بار پھر سہ روزہ عبادت میں نجات کے بھید کو پیش کیا جاتاہے۔

4 ۔” اور تیرا باپ جو پوشیدگی میں دیکھتا ہے تجھے بدلہ دے گا” ( مقدس متی 6: 4، 6، 18) ۔ مسیحی روزوں کے سفر کے آغاز میں یسوع ان الفاظ میں ہر ایک سے مخاطب ہوتا ہے ۔راکھ لگانامسیحی روایت کا سادہ اور قابل توجہ اشارہ جو ہمیں عزیز ہے ۔ یہ گناہ گاروں کو ہوش کرنے پر زور دیتا ہے کہ وہ پاکیزہ اور عظمت کے حامل خُدا کے روبر و کھڑے ہیں ۔ اسی کے ساتھ یہ انجیل کو اپنانے، قبول کرنے ، اُس کے تعمیل کرنے اور محور کو تبدیل کرنے کی تیاری کا اظہار کرتا ہے ۔

5۔ کلیسیا سال بھر مسیح کی فدیہ بخش قربانی کو لطوریائی سال میں پار کرتی ہے تاہم روزوں کے موسم میں ہم خود کو خاص طور پر شدید انداز میں اس میں غرق کرنا چاہیں گے جیسا کہ رسول ہم سے التجاکرتا ہے ” دیکھو اب قبولیت کا وقت ہے ۔ دیکھو اب نجات کا دن ہے ” ( 2- قرنتیوں 6: 2) ۔

یہ اہم موسم ہے ،جب مسیح مصلوب ہوا اور جی اُٹھا ہمارے لئے خوشنودی کے خزانوں کو ایک خاص طرح سے پہنچادیا گیا ۔ چنانچہ زبور نویس لکھتا ہے کہ ” مجھ میں ایک پاک دل پیدا کر اور نئے سرے سے ایک مستحکم روح میرے بطن میں ڈال۔” ایام صوم کے آغاز پر ہمیں سختی سے تبدیلی کی پکار پر لبیک کہنا ہے۔

6۔ کلیسیا آج ہمارے ماتھے پر راکھ کیوں لگاتی ہے ؟ وہ ہمیں موت کی یاد کیوں دلاتی ہے؟ موت جو گناہ کا اثر ہے ! کیوں ؟ تاکہ ہم مسیح کے فصح کے لئے تیار ہوں ۔ پاشکا ئی بھید جو دنیا کی نجات کےلئے ہے ۔

پاشکائی بھید کا مطلب ہے جس کا ہم عقیدہ میں اظہار کرتے ہیں ” اور تیسرے دن وہ دوبارہ جی اُٹھا ۔ جی ہاں! ہمیں راکھ کے بدھ کے روز سننے کی ضرورت ہے۔” تو خاک ہے اور خاک میں لوٹے گا۔” تاکہ انجیل ، قیامت کی سچائی ہم پر آشکار ہوجائے ۔ انجیل پر ایمان لاؤ۔

7۔ ہمیں مسیح کے نشانات کے ذریعے محبت اور اُمید کی راہوں میں آگے بڑھنے کیلئے روزوں میں نظم و ضبط کے ذریعہ دعوت دی گئی ہے۔ کلیسیا ہمیں احساس دلاتی ہے کہ مسیحی زندگی ضرورت سے زیادہ مال سے بے تعلقی اور غریبی کو قبول کرنے کی دعوت دیتی ہے، جو ہمیں آزاد کرتی ہے ، ہمیں خُدا کی موجودگی کو دریافت کرنے اور اپنے بھائیوں اور بہنوں کا مزید فعال ، یک جہتی اور ہمیشہ وسیع تر رفاقت کے ساتھ استقبال کرنے کے قابل بناتا ہے۔

تاریخی پس منظر
راکھ کا بدھ مغربی مسیحیت میں روزوں (لینٹ )کا پہلا دن ہوتا ہے۔ اسے راکھ کا بدھ اس لیے کہا جاتا ہے کہ کیونکہ قدیم کلیسیا میں دستور تھا، اور یہ دستور رومی کلیسیا میں بھی قائم ہے کہ اس دن وہ راکھ جس پر برکت دی جاچکی ہوتی، عبادت کرنے والوں کے ماتھے پر لگاتے تھے۔ یہ راکھ کھجور کی ان ڈالیوں کو جلا کر حاصل کی جاتی تھی جو کھجور کے اتوار کو عبادت کرنے والے جلوس کی شکل میں گرجا گھر میں لائے تھے۔

ساتویں صدی عیسوی میں اس دن کو روزوں کا پہلا دن مقرر کیا گیا اور راکھ ملنے کی رسم آٹھویں صدی عیسوی میں شروع ہوئی۔ خاک اور راکھ ملنے کی رسم کا مطلب پرانے عہد نامے کے حوالوں سے ظاہر ہوتا ہے،جہاں یہ غم اور توبہ کا علامتی نشان ہے۔

حاصل کلام
راکھ کے بدھ سے ہم موسم صوم کا آغاز کرتے ہیں ۔ خُداوند یُسوع مسیح کی قربت پانے اور کلیسیا کے قریب آنے کے لئے ہمیں پر جوش خواہش کے ساتھ اپنی توبہ اور قربانیوں کو برقرار رکھنا ہے ۔ راکھ کا بدھ ہمیں راکھ ہونے کی دعوت دیتا ہے کیونکہ ہماری تخلیق راکھ و خاک سے ہوئی اور راکھ اور خاک ہی ہماراانجام ہے ۔راکھ کا بدھ ایک بار ہمیں ہماری ادنیٰ حیثیت کی یاد دہانی کراتا ہے ۔

ہمیں غور و خوض کرنا کہ جب ہم راکھ اور خاک ہی ہیں تو کس بات کی” میں” ۔ دُعا ، روزہ اور خیرات پر توجہ دیں۔ اپنی خامیوں کو دور کریں ۔ اپنے محبوب خُدا کی جانب واپس لوٹیں ۔ خُداوند یُسوع مسیح کی عظیم قربانی کو عملی طور پر اپنی زندگی میں لائیں اور اُس کے ساتھ راکھ ہوں۔

Related Posts