ہینگ ٹونگ77ریسکیو کے دوران این ڈی ایم سی کا کردار قابل تعریف ہے، اسماعیل ستار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

The Rise in Inflation the fall of Pakistan:Ismail Suttar

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان کے صدر اسماعیل ستار نے کراچی کے ساحل پر پھنسا جہاز کامیابی سے نکالنے پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی پاکستان نیوی، وزارتِ بحری امور اور کراچی پورٹ ٹرسٹ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاناما کارجسٹرڈ جہاز ہینگ ٹونگ 77کوکامیابی کے ساتھ منوڑہ کے قریب لنگر انداز ہوا جس سے ایک بہت بڑی تباہی کا خطرہ ٹل گیا۔

ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ اگر سمندر میں تیل پھیل جاتا تھا تو ہماری قیمتی سمندری حیات کو شدید خطرات لاحق ہو جاتے اور یقینی طور پر مچھلی ودیگرسمندری حیات کی برآمدات بھی بہت زیادہ متاثر ہوتیں۔

مزید پڑھیں:کراچی میں کیمیکل فیکٹری میں خطرناک آتشزدگی: ذمہ دار کون؟

وزارتِ بحری امور کو ہر گز مدعمولی معمولی نہ سمجھا جائے کیونکہ جہاز کو لنگر انداز کرنے کی ذمہ داری خالصتاًجہاز کے مالک اور ریسکیو آپریشن کے انتظام کرنے والے ٹھیکیدار کی تھی۔

اسماعیل ستار نے سمندر میں کارگو ٹرانسپورٹیشن امور کے بہتر انتظام کو یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان کو مناسب طریقے سے خطرات سے نمٹنے کے شعبے کو طاقتور ٹکس اورلو ڈرافٹ سے لیس کرنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ کراچی کے ساحلِ سمندر سی ویو پر پھنسے بحری جہاز ہینگ ٹونگ کو 48 روز بعد گزشتہ روز کراچی بندرگاہ پہنچایا گیا۔ 20 اور 21 جولائی کی درمیانی شب کیپٹن عمر کی مدد کی دہائیاں ان سنی کردی گئیں۔

کنٹرول ٹاور حکام نے ہینگ ٹونگ کے کیپٹن کی مدد کیلئے اپیل کو ان سنا کردیا، تاہم آج ساحل پر پھنسا بحری جہاز صبح کے وقت ٹرمینل پر لگا دیا گیا ہے۔ تاحال وزارتِ بحری امور نے جہاز پر تحقیقات کا عمل مکمل نہیں کیا۔

Related Posts