اسٹاک ایکسچینج پرحملے کے باوجود سرمایہ کاروں کے حوصلے بلند،کاروبار میں تیزی کا رجحان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

KSE 100 index ends month of June on positive note

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں منگل کو بھی تیزی کا رجحان غالب رہا اور ناکام دہشت گرد حملے کے اگلے روز بھی سرمایہ کاروں کے حوصلے بلند رہے اور انہوں نے حصص خریداری میں بھرپور دلچسپی لی ۔

کے ایس ای100انڈیکس 240.12پوائنٹس کے اضافے سے34421.92پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیااور مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 39ارب57کروڑ87لاکھ روپے بڑھ گئی جب کہ کاروباری حجم گزشتہ بھی پیر کی نسبت42.30فیصد زائد رہا ۔

گزشتہ روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص خریداری میں دلچسپی نظر آئی جس کے باعث ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 34424 پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا، تیزی کا رجحان آخر تک برقرار رہا ۔

مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس 240.12پوائنٹس کے اضافے سے34421.92پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس109.64پوائنٹس کے اضافے سے 14862.25پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس149.47پوائنٹس کے اضافے سے24660.31پوائنٹس ہوگیا۔

گذشتہ روز369کمپنیوں کے حصص کاروبار ہوا جن میں سے171کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ179میں کمی اور19میں استحکام رہا۔

تیزی کے سبب سرمائے کا مجموعی حجم64کھرب90ارب12کروڑ85لاکھ روپے سے بڑھ کر65کھرب29ارب70کروڑ72لاکھ روپے ہو گیا۔

منگل کو22کروڑ33لاکھ13ہزار شیئرز کی لین دین ہوئی جوپیر کے مقابلے میں6کروڑ63لاکھ92ہزار شیئرز زائد ہے ۔قیمتوں میں اتار چڑھاوکے اعتبار سے نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت235روپے کے اضافے سے 6735روپے اورسیپ ہائر ٹیکس کے حصص کی قیمت 56.94روپے کے اضافے سے 816.18روپے ہو گئی۔

مزید پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ پر حملہ بھارت نے کروایا، وزیر اعظم عمران خان

47روپے کے کمی سے انڈس ڈائنگ کے حصص کی قیمت47روپے اورفیصل شپنگ کے حصص19روپے کی کمی سے 251روپے پر آ گئی۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے پاک ریفائنری،سوئی سدرن گیس ،ٹی آر جی پاکستان،کے الیکٹرک،میپل لیف، ہم نیٹ ورک، ہیسکول پٹرول ،غنی گلوبل ،ڈی جی خان سیمنٹ اور ایچ بی ایل گروتھ فنڈ کے حصص سرفہرست رہے ۔

Related Posts