اسٹاک مارکیٹ پر حملہ بھارت نے کروایا، وزیر اعظم عمران خان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

India perpetrated PSX attack to destabilise Pakistan, PM Imran tells NA

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کوغیر مستحکم کرنے کیلئے کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پرحملہ بھارت نے کروایا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے حملے کو ناکام بنانے پرسکیورٹی فورسز کی تعریف کی ،وزیر اعظم نے اپنی تقریر میں کہا کہ ہمیں اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ اس حملے میں ہندوستان ملوث ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے شہداء کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بہادر جوانوں نے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بناکر ملک کو بڑے نقصان سے بچالیا۔

انہوں نے کہا کہ حملہ آوروں کا مقصد اسٹاک مارکیٹ میں داخل ہوکر لوگوں کو یرغمال بنانا تھا۔

بجٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ کورونا وائرس نے پوری دنیا کی معیشتوں کو متاثر کیا ہے اور اس سال کا بجٹ بناناحکومت کے لئے کافی مشکل کام تھا۔

مزید پڑھیں: عزیر بلوچ نے پیپلز پارٹی کی قیادت کے احکامات پر جرائم کیے۔وفاقی وزیر علی زیدی

وزیر اعظم نے کہا کہ تنقید کے باوجود حکومت نے تعمیراتی شعبے کو دوبارہ کھول دیا اور کورونا سے متاثرہ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا ہے۔

Related Posts