پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی،سرمایہ کاری مالیت میں 67ارب 45کروڑ62لاکھ روپے کی کمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد مندی غالب آگئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای  100 انڈیکس 164.95پوائنٹس کی کمی سے41603.71پوائنٹس کی سطح پرآ گیا۔

60.10فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں 67ارب 45کروڑ62لاکھ روپے کی کمی ہوئی اور کاروباری حجم بھی منگل کی نسبت33فیصد کم رہا۔

گزشتہ روز اسٹاک ایکس چینج میں ٹریڈنگ کا آغازمثبت زون میں ہوا جس کے سبب ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پرکے ایس ای100 انڈیکس 41920پوائنٹس کی بلند سطح پرپہنچ گیالیکن بعد ازاں سرمایہ کاورں کی جانب سے حصص فروخت کا دباوٗ بڑھنے کے باعث تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور مندی چھاگئی ۔

انڈیکس 41389پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا لیکن بعد میں ایک بار پھر سستے ہونے والے شیئرز کی خریداری بڑھنے سے ریکوری آئی لیکن مندی کے اثرات غالب آگئے اور مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس164.95پوائنٹس کی کمی سے41603.71پوائنٹس پر بند ہوا جب کہ کے ایس ای30انڈیکس 76.30پوائنٹس کی کمی سے19010پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 284.42پوائنٹس کی کمی سے41603پوائنٹس پر بند ہوا۔

مزید پڑھیں: مریم اورنگزیب کا وزیراعظم عمران خان کو معاشی وائٹ پیپر کا جواب دینے کا چیلنج

گزشتہ روز مجموعی طور366کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے120کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ220میں کمی اور26 میں استحکام رہا۔بیشتر کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی آنے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت67ارب 45کروڑ62لاکھ روپے کی کمی سے گھٹ کر79کھرب 59ارب81کروڑ8لاکھ روپے ہوگئی۔بدھ کو27کروڑ61لاکھ 97ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا جومنگل کی نسبت13کروڑ60لاکھ 88ہزار شیئرزکم ہے۔

قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے انڈس ڈائنگ کے بھاؤ میں 22.50روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈس ڈائنگ کے حصص کی قیمت بڑھ کر564روپے ہو گئی اسی طرح 20.43روپے کے اضافے سے انڈس موٹر کمپنی کے حصص کی قیمت1189.88روپے پر جا پہنچی تاہم نیسلے پاکستان اورفلپ موریس کے حصص کی قیمتوں میں بالترتیب 340روپے اور 82.02کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت کم ہو کر7860روپے اور فلپ موریس کے حصص کی قیمت2377.98روپے ہو گئی۔

نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے بینک آف پنجاب،یونٹی فوڈز،فوجی فوڈز،کے الیکٹرک،ہیسکول پٹرول،ٹی آر جی پاک،آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ،پاک پٹرولیم،جہانگیر صدیقی کمپنی اور اینگرو پولیمرکے شیئرز سرفہرست رہے۔

Related Posts