خیبرپختونخواہ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں زلزلے کے جھٹکے، خوف و ہراس پھیل گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خیبرپختونخواہ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں زلزلے کے جھٹکے، خوف و ہراس پھیل گیا
خیبرپختونخواہ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں زلزلے کے جھٹکے، خوف و ہراس پھیل گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ملک کے مختلف علاقوں بشمول خیبر پختونخواہ، کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کے باعث عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلے کے جھٹکے خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور اور مالاکنڈ کے ساتھ ساتھ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ ہوئی جبکہ زلزلے کا مرکز 15 کلومیٹرت زیر زمین شمالی علاقہ جات میں تھا۔مرکز چلاس سے 57 کلومیٹر دوری پر تھا۔ 

اب تک کی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا، تاہم عوام گھروں اور دفاتر سے کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل گلگت بلتستان میں زلزلے کے نتیجے میں لینڈ سلائڈنگ کے باعث متعدد سڑکیں بند ہو گئیں جس کے باعث سینکڑوں شہری پھنس گئے۔

گزشتہ  برس 31 دسمبر کو  ضلع چلاس میں قراقرم ہائی وے گلگت بلتستان میں آنے والے زلزلے کے بعد بند ہوئی جبکہ قراقرم ہائی وے کے علاقے تھالیچی میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سڑک بند ہو گئی۔

مزید پڑھیں:  زلزلے کے نتیجے میں لینڈ سلائڈنگ، متعدد سڑکیں بند 

Related Posts