قومی ہاکی ٹیم کے منیجر خواجہ جنید نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی ہاکی ٹیم کے منیجر خواجہ جنید نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا
قومی ہاکی ٹیم کے منیجر خواجہ جنید نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: قومی ہاکی ٹیم کے منیجر خواجہ جنید اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں جبکہ انہوں نے استعفیٰ دینے سے قبل پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر کو آگاہ کردیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق خواجہ جنید نے قومی ہاکی ٹیم کے منیجر کا عہدہ چھوڑ دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ میں شمولیت سے قبل صدر پی ایچ ایف کو عہدہ مزید نہ رکھنے کے متعلق بتا دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

ساؤتھ ایشین گیمز کی میزبانی پاکستان کرے گا یا بھارت؟ فیصلہ ہوگیا

خواجہ جنید کا کہنا ہے کہ میرا زیادہ تر تجربہ فیلڈ سے تعلق رکھتا ہے۔ اس حوالے سے ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری آصف باجوہ نے کہا کہ خواجہ جنید منیجر ہاکی ٹیم کے طور پر مزید کام کرنے کی خواہش نہیں رکھتے۔

سیکریٹری پی ایچ ایف نے خواجہ جنید کی پیشہ ورانہ قابلیت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے 2 سال تک قومی ہاکی ٹیم کیلئے بہترین خدمات سرانجام دیں۔ ایشیا کپ میں کمیٹی ٹیم کی کارکردگی پر بنائی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ کمیٹی کا تعلق سزا دینے سے نہیں ہے۔ ہاکی کا سب سے بڑا مسئلہ پیسہ ہے۔ ٹیم کی کارکردگی ہماری مینجمنٹ کی کاوشوں کا نتیجہ قرار دیا جاسکتا ہے۔ایشیا کپ میں ٹیم کی پرفارمنس اور بدانتظامی کی ذمہ داری کوچ نے لی۔

ہیڈ کوچ قومی ہاکی ٹیم سیگفرائیڈ ایکمین کے ویزے پر بھی مینجمنٹ کام کررہی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن وزارتِ خارجہ کے حکام سے بھی رابطے میں ہے۔ ویزے کا مسئلہ جلد حل کیا جائے گا۔ 

Related Posts