کراچی میں این آئی سی ایچ کے انکیوبیٹر میں آتشزدگی سے نومولود بچی جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

incubator caught fire
incubator caught fire

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: قومی ادارہ برائے صحت اطفال (این آئی سی ایچ) کراچی میں سرجیکل آئی سی یو کے انکیوبیٹر میں آتشزدگی سےزیر علاج ایک نومولود بچی جاں بحق ہوگئی۔

کراچی میں بچوں کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال قومی ادارہ برائے صحت اطفال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں موجود انکیوبیٹر میں آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث انکیوبیٹر میں موجود نومولود بچی جل کر جاں بحق ہوگئی۔

انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ انکیوبیٹر میں آکسیجن ہونے کے سبب آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ بچی کو فوری طور پر بچایا نہیں جاسکا، انہوں نے مزید بتایا کہ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا کہ آگ انکیوبیٹر میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ۔

عینی شاہدین کے مطابق آگ لگتے ہی وارڈ میں کہرام برپا ہوگیا اور مریضوں کی چیخ و پکار سے وارڈ گونج اٹھا جب کہ انکیوبیٹر میں موجود مزید 5 بچوں کو ان کے اہلخانہ نے اپنی مدد آپ کے تحت باہر نکالا۔

این آئی سی ایچ کے ایگزیکیٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر جمال رضا کا کہنا ہے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں کہ آگ کیسے لگی، دوسری جانب بچی کے ماموں کا الزام ہے کہ آگ ایک گھنٹے تک لگی رہی لیکن عملہ بجھانے نہیں آیا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کی ایم اے جناح روڈ پر پولیس کی فائرنگ، زخمی شہری ہسپتال منتقل

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سے رپورٹ طلب کرلی، جب کہ محکمہ صحت سندھ نے 4 رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی ہے جو 3 روز میں واقعے کی تحقیقاتی رپورٹ جمع کرائی گی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں والدین خاص طور پربچی کی والدہ کے درد کو محسوس کر رہا ہوں،مراد علی شاہ نے این آئی سی ایچ انتظامیہ کو ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ آئندہ اس قسم کے واقعات پیش نہ آئیں۔

Related Posts