سندھ حکومت 12 سال میں کچرا ٹھکانے لگانا بھی نہ سیکھ سکی۔خرم شیر زمان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلاول بھٹو امریکی چاپلوسی سے اقتداد کے خواب دیکھ رہے ہیں، خرم شیر زمان
بلاول بھٹو امریکی چاپلوسی سے اقتداد کے خواب دیکھ رہے ہیں، خرم شیر زمان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان تحریکِ انصاف کراچی ڈویژن کے صدر و رکنِ سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ سندھ حکومت اپنے 12 سالہ دورِ اقتدار میں کچرا ٹھکانے لگانا بھی نہیں سیکھ سکی۔

تفصیلات کے مطابق تحریکِ انصاف کے پارٹی سیکرٹریٹ انصاف ہاؤس کراچی میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے صدر پی ٹی آئی کراچی خرم شیر زمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو یہ دیکھنا چاہئے کہ وزیرِ اعظم عمران خان عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کیا کام کر رہے ہیں۔

وزیرِ اعظم کے  کراچی پیکیج پر تبصرہ کرتے ہوئے پی ٹی آئی کرچی کے صدر نے کہا کہ 1100 ارب کا بجٹ کیا ہے؟ وہ آج بتا رہا ہوں۔ 125 ارب روپے بحریہ کا پیسہ ہے جو کراچی میں لگایا جائے گا۔ 300 ارب کے سی آر پر خرچ کیے جائیں گے جو عدلیہ کے احکامات ہیں۔

کراچی پیکیج کی تفصیلات بتاتے ہوئے رکنِ سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا کہ شہرِ قائد میں وفاق 350 ارب روپے خرچ کرے گا اور جو بچ رہا ہے، اس کی آدھی رقم سندھ حکومت خرچ کرے گی۔ اگر پیپلز پارٹی کی یہ خواہش ہے کہ پورے 1100 ارب روپے کراچی پر خرچ ہوں تو کردیں گے۔

سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے رکنِ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی آج تک کے فور منصوبہ مکمل نہیں کرسکی، نہ ہی 12 سالوں میں یہ سمجھ سکی کہ کراچی سے کچرے کو کیسے ٹھکانے لگایا جائے۔ کچرے کو ٹھکانے لگانے کے لئے حکومتِ سندھ کے وزراء ملک کے دیگر صوبوں کے شہروں کا رخ کریں۔ 

صدر پی ٹی آئی کراچی خرم شیر زمان نے کہا کہ اب ہم سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کو کراچی سالڈ ویسٹ میں تبدیل کررہے ہیں۔سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی بھی کراچی بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کر رہے ہیں۔امید ہے اب 800ارب لے کر حکومت سندھ کا کوئی بھی نمائندہ ٹی وی پر جھوٹ بول کر  عوام کو گمراہ نہیں کرے گا۔ 

رکنِ سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں آنے والے میئر کے پاس تمام بلدیاتی اختیارات ہوں۔ہم نے بلدیاتی اختیارات کے حوالے سے بل پیش کر رکھے ہیں حکومت سندھ بھی ہمارا ساتھ دے۔

پریس کانفرنس سے قبل ڈی ایم سی ویسٹ کے ممبران نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے شمولیت کرنے والے ممبران کو پارٹی مفلر بھی پہنائے۔ 

یہ بھی پڑھیں: ننھی مروہ کا واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے، خرم شیر زمان

Related Posts