شرح سود 15 فیصد پر برقرار، اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی جاری کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شرح سود 15 فیصد پر برقرار، اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی جاری کردی
شرح سود 15 فیصد پر برقرار، اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی جاری کردی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں اضافہ یا کمی نہیں کی اور 15 فیصد پر برقرار رکھا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مہنگائی کی صورتحال توقعات کے مطابق ہے، شرح سود میں اضافہ دیگر ایمرجنگ مارکیٹس سے مطابقت رکھتا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق بیرونی دباؤ اور روپے کو استحکام دینے کیلئے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو روکا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان نے مالی سال 2022 کے دوران ٹرانسپورٹ خدمات کی مد میں 809 ملین ڈالر کمائے

واضح رہے کہ گزشتہ جولائی میں مہنگائی کی شرح 24.93 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔

Related Posts