کترینہ کیف کی موت کی جھوٹی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نئی دہلی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ و ماڈل کترینہ کیف کی موت کی افواہیں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پرمعروف اداکارہ کی موت کی خبروں نے ہلچل مچادی۔

جعلی خبروں میں لکھا گیا کہ ”منگل (29 مارچ 2022) کو صبح 11 بجے کے قریب، ہماری پیاری اداکارہ کترینہ کیف کا انتقال ہو گیا“کترینہ کیف 16 جولائی 1984 کو ہانگ کانگ میں پیدا ہوئیں۔ مزید کہا گیا کہ انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، انہیں فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

کترینہ کیف کے نمائندگان کی جانب سے جھوٹی خبریں وائرل ہونے کے بعد تصدیق کی گئی کہ وہ زندہ ہیں اور ٹھیک ٹھاک ہیں۔ انہوں نے چاہنے والوں سے کہا کہ جھوٹی خبروں پر یقین نہ کریں۔

اُنہوں نے کہا کہ وہ زندہ ہیں اور اچھی ہیں انہوں نے کہا کہ آپ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی خبروں پر یقین نہ کریں۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ کترینہ کیف – جو ہندوستان کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی مشہور شخصیات میں سے ایک ہیں- انہوں نے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔

مزید پڑھیں: ڈاکٹر یاسمین راشد کے انتقال سے متعلق جعلی خبریں سوشل میدیا پر وائرل

ہانگ کانگ کے وکٹوریہ شہر میں پیدا ہونے والے 38 سالہ نوجوان اداکارہ نے حال ہی میں 9 دسمبر 2021 کو شریک اداکار وکی کوشل سے شادی کی ہے۔