کترینہ کیف نے شادی کے بعد لی گئی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر ڈال دیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کترینہ کیف نے شادی کے بعد اپنی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر ڈال دیں
کترینہ کیف نے شادی کے بعد اپنی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر ڈال دیں

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ کترینہ کیف نے شریکِ حیات وکی کوشل سے شادی کے بعد لی گئی اپنی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر ڈال دی ہیں۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں اداکارہ کترینہ کیف نے زندگی کے نئے سفر کے خوبصورت آغاز پر اپنے شریکِ حیات کا شکریہ ادا کیا۔ وکی کوشل اور کترینہ کی شادی کی تقریب بہت بڑی اور شاندار ہونے کے باوجود خفیہ رکھی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

کترینہ کیف کا اپنے سسر کے ہمراہ ڈانس، سوشل میڈیا پر وائرل

مسکرا مسکرا کر گالوں میں درد پڑ گیا۔ایزابیل کا کترینہ کی شادی کے بعد پیغام

آج سے 5 روز قبل راجستھان کے 6 سینسز ریزورٹ پر شادی کی تقریب کی منتخب تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں۔ اسی طرح ہلدی اور مہندی کی تصاویر سامنے آئیں۔ کترینہ کیف نے شادی کے بعد لی گئی اپنی نئی تصاویر آج سوشل میڈیا پر ڈالی ہیں۔ 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Katrina Kaif (@katrinakaif)

قبل ازیں شادی کے موقعے پر اپنی بہنوں کے نام جذبات سے بھرپور پیغام میں اداکارہ کترینہ کیف کا کہنا تھا کہ ساتھ پل بڑھ کر جوان ہوتے وقت ہم بہنوں نے ایک دوسرے کی حفاظت کی اور اب بھی بہنیں میری زورِ بازو ہیں، دعا ہے کہ ہم ہمیشہ دوسرے کا سہارا بنیں۔

Katrina Kaif gushes over her sisters as she delights fans with more stunning photos

خیال رہے کہ اس سے قبل اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی ہوگئی جبکہ اس جوڑی کے کروڑوں چاہنے والوں نے انہیں زندگی کے نئے سفر کیلئے مبارکباد اور دعائیں دیں۔

حال ہی میں انسٹا گرام پر نوبیاہتا کترینہ کیف اور وکی کوشل کی ایک پرانی ویڈیو وائرل ہے جس میں یہ جوڑا اپنے گھرکی صفائی کرتے ہوئے نظر آیا۔سوشل میڈیا صارفین نے دونوں کی تعریف کی۔

Related Posts