مسئلہ کشمیر پر امریکی دارالحکومت میں بھارت کے خلاف احتجاج

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مسئلہ کشمیر: امریکی دارالحکومت میں بھارت کے خلاف احتجاج
مسئلہ کشمیر: امریکی دارالحکومت میں بھارت کے خلاف احتجاج

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 امریکی دارالحکومت واشنگٹن  میں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے خلاف انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے  بھارتی سفارت خانے کے سامنے  احتجاج کیا گیا۔ مظاہرین نے احتجاج کے دوران کشمیریوں کے حق میں اور بھارت کے خلاف نعرے لگائے۔

مظاہرین نے پلے کارڈز اور پوسٹرز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت کے خلاف نعرے درج تھے۔ احتجاج میں بڑی تعداد میں کشمیری اور پاکستانی افراد شریک ہوئے اور مطالبہ کیا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و ستم کا نوٹس لے اور بھارت جارحیت سے باز رہے۔

میڈیا نمائندگان سے بات چیت کے دوران مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ثالث کے طور پر اپنا کردار ادا کریں۔بھارت مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے سنجیدہ نہیں لیکن امریکا اور عالمی برادری کو اس پر دباؤ ڈالنا ہوگا۔ 

مظاہرین کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر ستر سال سے اب تک حل طلب ہے اور عالمی برادری کو تنازعہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کروانا چاہئے۔ اس کے لیے مغربی ممالک سمیت یورپی دنیا کے سربراہان کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

مزید پڑھیئے:پاک بھارت کشیدگی، وزیر اعظم عمران خان کی سعودی شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک بات چیت

Related Posts