کراچی کے مختلف علاقوں میں منگل 24 نومبر 2026 کو بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔ کے الیکٹرک نے بجلی کی تنصیبات کی مرمت اور ضروری مینٹیننس کے لیے مختلف فیڈرز پر شٹ ڈاؤن کا شیڈول جاری کردیا ہے جس کے تحت بعض علاقوں میں بجلی کی بندش کا دورانیہ 15 گھنٹے تک ہوگا۔
کے الیکٹرک کے مطابق متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بندش کے اوقات مختلف رکھے گئے ہیں۔ صبح 7 سے شام 5 بجے تک ہڈیروا، رضوان پلازہ، صبح 7:30 سے شام 5 بجے تک ملک سوسائٹی جبکہ صبح 7:59 سے شام 4:59 تک کاکا خیل میں بجلی بند رہے گی۔
صبح 8 سے شام 5 بجے تک انور ماما آر ایم یو، گلشن زبیدہ، نیرنگ سنیما، نثار شہید پارک، شالیمار آئس، شمیم احمد اور سلمان ہائٹس متاثر ہوں گے۔ فاسٹ آر ایم یو میں صبح 8 سے شام 5 بجے، جبکہ گلبرگ، آئیڈیل بیکری اور انٹرنیشنل گم میں صبح 8:59 سے شام 4:59 تک بجلی معطل رہے گی۔
صبح 9 سے شام 5 بجے تک بنگال آئل، چاند مارکیٹ، گارڈن 2، جرمن اسکول، غازی آباد پمپنگ، گلستان کالونی، حیات بیگ، نیو کمہارواڑہ، پیپلز فاؤنڈیشن اور پی آئی اے سوسائٹی سمیت متعدد علاقے متاثر ہوں گے۔ اسی طرح اختر کالونی، انوارالعلوم، آرمی ہاؤسنگ سیکٹر جے 2، سی ایم ایچ اور دیگر علاقوں میں صبح 10 سے شام 5 بجے تک بجلی بند رہے گی۔
دیگر متاثرہ مقامات میں ڈیفنس 12، چائلے کارنر، فراز احمد آر ایم یو، بزم فاطمہ آر ایم یو، فیض الرحمان، مہران بوٹلر، نیشنل فائبر ون، رینووکر، شاہ لطیف ٹاؤن، شوکت عمر اسپتال، اردو کالج اور عثمان ٹیرس شامل ہیں، جہاں بجلی کی بندش کے اوقات مختلف ہوں گے۔
طویل ترین بندش کلفٹن سینٹر میں صبح 8:59 سے رات 11:59 جبکہ رینووکر میں صبح 8:30 سے رات 11:59 تک ہوگی۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ شٹ ڈاؤن کے اوقات مدنظر رکھتے ہوئے اپنے معمولات ترتیب دیں۔

واضح رہے کہ یہ شیڈول کے الیکٹرک کے مینٹیننس نوٹس کے مطابق ہے تاہم کام جلد مکمل ہونے یا شیڈول میں تبدیلی کی صورت میں بجلی کی فراہمی مقررہ وقت سے پہلے یا بعد میں بحال ہوسکتی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








