کراچی میں کورونا وائرس کے 144 متاثرین کا انکشاف، نامعلوم آڈیوپیغام نے سنسنی پھیلادی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

coronavirus patients in Pakistan rises to 236 as 18 new cases emerge in Punjab

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : سوشل میڈیا پر کراچی میں کورونا وائرس کے 144 متاثرین کی موجودگی کے انکشاف نے شہر بھر میں خوف وہراس پھیلادیا ہے جس نے کراچی سمیت پاکستان بھرکے لوگوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ۔

گزشتہ روز سوشل میڈیا ، خصوصاََ واٹس ایپ گروپس میں ایک مشکوک اآڈیو (ریکارڈڈ آواز) کو سن کر خوف زدہ ہو گئے اور اپنے رشتہ داروں سمیت عام افراد بغیر تصدیق اس اآڈیو کو ایک دوسرے کو سوشل میڈیا پر بھیجنے میں مصروف ہو گئے۔

آڈیو میں ایک شخص کوکہناسنا جاسکتا ہے کہ ہم لوگ ڈپٹی کمشنر وسطی (ڈی سی سینٹرل ) کے دفتر میں پولیو کے حوالے سے اجلاس میں شریک ہیں مگر یہاں کورونا وائرس کے مشکوک 144 افراد کا انکشاف ہوا ہے ۔

جو ضلع وسطی کے مختلف علاقوں جن میں لیاقت آباد ، ناظم اآباد ،گلبرگ اور نیوکراچی زونز سے یہاں لائے گئے ہیں جن میں کورونا وائرس کی نشاندہی ہوئی ہے۔

اس لیے آپ لوگ ضلع وسطی میںسفر کرنے پبلک مقامات پر جانے سے گریز کریں ،نیو کراچی سے 42 متاثرین ہیں،گلبرگ سے 44 سے زائد متاثرین ہیں،یوسی کو رڈینیٹرز اور وزیرصحت عذرا پیچوہو بھی ڈی سی سینٹرل کے دفتر میں اس حوالے سے میٹنگ میں موجود ہونگی۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس: کراچی میں پابندی کے باوجود کھلنے 20 اسکولوں کی رجسٹریشن معطل

آڈیو میں جس شخص کی آواز ہے اس نے اپنا نام نہیں بتایا مگر اس کا کہنا ہے کہ وہ کور کمیٹی کا رکن ہے۔ اس حوالے سے بلدیہ غربی کے چیرمین ریحان ہاشمی سے جب دریافت کیا تو انہوں نے کہا کہ یہ جھوٹ ہے اور کسی نے غلط اطلاع پھیلا کر لوگوں کو بلا وجہ پریشان کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ڈی سی سینٹرل نے بھی اس کی تردید کی ہے اور اس حوالے سے ایک لیٹر بھی جاری کیا ہے جس میں مذکورہ آ ڈیو کو جھوٹ اور من گھڑت قرار دیا جا چکا ہے، انکا کہنا تھا کہ شہری احتیاط ضرور کریں تاہم ضلع وسطی میں اب تک اور کسی متاثرہ کورونا وائرس کی نشاندہی نہیں ہوئی ہے۔

Related Posts