کراچی اوپن اسکواش چیمپئن شپ، مصر کے گواد اور سلیمان فائنل میں ٹکرائیں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی:کراچی اوپن اسکواش چیمپئن شپ جوکہ گریک کلب ڈی ایچ میں جاری ہے، مینز کی ٹیم کے فائنل میں مصر کے کریم عبد الگواد اور یوسف سلیمان فائنل میں ٹکرائیں گے، جبکہ وومن کی ٹیم میں ہانگ کانگ کی چین سن یک اور مصر کی نور ابو لاما کریم کے درمیان فائنل میچ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی اوپن اسکواش چیمپئن شپ میں سیمی فائنل کھیلے گئے، وومن ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل انگلینڈ کی لوسی بی گرافٹ اور ہانگ کانگ کی چین سن یک کے درمیان کھیلا گیا، جس میں انگلینڈ کی کھلاڑی ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئیں۔

ہانگ کی کھلاڑی کا اسکور 11-3اور 11-1رہا اور یہ مقابلہ ہانگ کانگ کی کھلاڑی نے جیت کر فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔ جبکہ وومن ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل مصر کی نور ابو لاما کریم اور اسکاٹ لینڈ کی جارجیا ایڈر لے کے درمیان ہوا، جس کو مصر کی نور ابو لا ما کریم نے 3-0سے جیت کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ان کا فائنل میں مقابلہ ہانگ کانگ کی چن سن یک سے کل ہوگا۔

کراچی اوپن چیمپئن شپ کی مینز کیٹیگری میں بھی آج دو سیمی فائنل کھیلے گئے، پہلا سیمی فائنل مصر کے یوسف سلیمان اور میکسیکو کے لیونل کارڈیناس کے درمیان کھیلا گیا، جس میں مصر کے یوسف سلیمان یہ مقابلہ 3-1سے جیت کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرگئے۔

مزید پڑھیں:کراچی زون 5کے کرکٹرز کا نظر انداز کئے جانے پر احتجاج، پی سی بی غور کریگا

اس میچ کے دوران ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل افتخار حسین چوہدری بھی موجود ہے، وہ بھی ان میچز سے محظوظ ہوتے رہے۔ دوسرے سیمی فائنل میں مصرکے کریم عبد الگواد نے اپنے ہم وطن حریف عمر موساد کو 3-0سے زیر کیا، اس طریقے سے اب فائنل میں کریم عبد الگواد اور یوسف سلیمان کل آمنے سامنے ہوں گے۔