کراچی زون 5کے کرکٹرز کا نظر انداز کئے جانے پر احتجاج، پی سی بی غور کریگا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی زون 5کے کرکٹرز کا نظر انداز کئے جانے پر پریس کلب پر احتجاج
کراچی زون 5کے کرکٹرز کا نظر انداز کئے جانے پر پریس کلب پر احتجاج

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: شہر قائد میں پریس کلب کے باہر زون 5کے کرکٹرز کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

احتجاج کے دوران زون 5کے کرکٹرز کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے زون 5میں جو ٹرائل کئے گئے ہیں، ان میں یہاں کے نوجوان کرکٹرز سے زیادتی کی گئی۔

پی سی بی کا یہ قانون ہے کہ ہر زون کا ایک مخصوص علاقہ ہوتا ہے، جبکہ زون 5کا علاقہ لانڈھی اور کورنگی ہے۔اس علاقے سے اگر ٹرائل لئے جاتے ہیں تو قانون کے مطابق اس ہی علاقے کے لڑکوں کو منتخب کیا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ سے جب اس احتجاجی مظاہرے کے بارے میں بات کی گئی تو اُن کی جانب سے یہ موقف دیا گیا کہ ہم اس معاملے کو دیکھیں گے۔

اس کے علاوہ ہر زون میں جو کرکٹ کلب رجسٹرڈ ہوتے ہیں، ان ہی کے کھلاڑی ٹرائل دیتے ہیں، مگر آج ہم جو احتجاج کررہے ہیں، اس کی وجہ یہ ہے کہ یہاں پر پی سی بی کی جانب سے ایسے لڑکوں کو منتخب کیا گیا ہے،جن کا تعلق اس زون سے نہیں ہے، نہ اس زون کے کسی کلب سے ہے۔جبکہ منتخب ہونے والے بعض کھلاڑیوں کا تعلق حیدرآباد سے ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے کوچز کی جانب سے انڈر 19کے ٹرائل لئے گئے تھے، جس سے ہر زون کی ایک ٹیم بنے گی اور پھر یہ کھلاڑی آگے جاکر سندھ انڈر 19کی ٹیم کے لئے منتخب ہوں گے۔

مظاہرین کا دوران احتجاج کہنا تھا کہ ہم نے پی سی بی کے کوچز کو بارہا مطلع کیا کہ یہاں چیزیں غلط ہورہی ہیں، تو انہوں نے کہا ہم اس معاملے کو دیکھتے ہیں، مگر بعد انہوں نے اس بارے میں جواب دینے سے انکار کردیا۔

یاد رہے کہ پی سی بی کی جانب سے جو کوچز یہاں آئے تھے ان میں ظفرچوہدری،غلام علی اور زون 5کے کوچ شکیل سجاد تھے، ان سے مطالبہ تھا کہ آپ پی سی بی کے پے رول پر کام کررہے ہیں تو وہی فیصلے کریں جو پی سی بی کے قانون میں ہے، تاکہ کسی کھلاڑی کے ساتھ انصافی نہ ہو۔

واضح رہے اس ہونے والے احتجاج میں بچے بھی شامل تھے، جن کا کہنا تھا کہ یہاں ہم اپنے سینئرز کو سپورٹ کرنے آئے ہیں، جن کے ساتھ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے زیادتی ہورہی ہے، اور ہم پی سی بی چیئرمین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس نا انصافی کا نوٹس لیا جائے۔

مزید پڑھیں: دوران ٹرائل باکسر طاہر علی جان کی بازی ہار گیا

Related Posts