پی ایس ایل 8،کراچی کنگز نے ملتان کو جیت کیلئے 168 رنز کا ہدف دیدیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ایس ایل 8،کراچی کنگز نے ملتان کو جیت کیلئے 168 رنز کا ہدف دیدیا
پی ایس ایل 8،کراچی کنگز نے ملتان کو جیت کیلئے 168 رنز کا ہدف دیدیا

کراچی: کراچی کنگز نے ایچ بی ایل پی ایس ایل (پاکستان سپر لیگ) کے آٹھویں ایڈیشن کے چودھویں میچ میں ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 168 رنز کا ہدف دیا ہے۔

کراچی کے نیشنل بینک ارینا میں ہونے والے میچ میں ملتان کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔

کراچی کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس کے وقت گفتگو کرتے ہوئے ٹیم میں ہونے والی تبدیلیوں سے متعلق بتایا کہ موسیٰ خان،طیب طاہر اورتبریز شمسی ٹیم میں شامل ہوئے ہیں۔

کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنائے، جیت کے لئے ملتان کو 168رنز کا ہدف دیا۔

آج کراچی کنگز کے لئے پی ایس ایل کا ڈیبیو کرنے والے طیب طاہر نے 46 گیندوں پر 65 رنز بنائے جبکہ میتھیو ویڈ 46 اور جیمز ونس 27 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

مزید پڑھیں:پی ایس ایل 8، ملتان سلطانز کی ٹاس جیت کر کراچی کو بیٹنگ کی دعوت

واضح رہے کہ کراچی کنگز اور ملتان سلطانز نے ایونٹ میں اب تک 5،5میچز کھیلے ہیں جن میں سے کراچی کو صرف 1 جب کہ ملتان کو 4 میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

Related Posts