کانیے ویسٹ نے فیشن ڈیزائنر بیانکا سنسوری سے شادی کرلی

معروف امریکی گلوکار کانیے ویسٹ نے کم کارڈیشین سے طلاق کے معاملات مکمل ہونے کے 2 ماہ بعد فیشن ڈیزائنر بیانکا سنسوری سے شادی کرلی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کانیے ویسٹ نے طلاق کے معاملات مکمل ہونے کے 2 ماہ بعد دوبارہ شادی کی ہے۔ 45 سالہ امریکی گلوکار نے گزشتہ ہفتے ایک نجی تقریب میں اپنے فیشن برانڈ کے ساتھ کام کرنے والی خاتون بیانکا سنسوری سے شادی کی ہے۔

اب یہاں پر سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اُن کی دوسری اہلیہ کون ہیں؟

بیانکا سنسوری

بیانکا سنسوری فیشن برانڈ ایزی کی آرکیٹیکچرل ڈیزائنر ہیں، وہ نومبر 2020 سے اُس کے منسلک ہیں۔ اُن کی عمر 27 سال ہے اور وہ لاس اینجلس میں رہتی ہیں۔

ڈیٹنگ

اس بارے میں کوئی اطلاعات نہیں ملیں کہ اُن کا تعلق کب شروع ہوا لیکن یہ دیکھتے ہوئے کہ بیانکا ایزی سے 2020 میں منسلک ہوئیں، اس لئے ایسا قیاس کیا جاسکتا ہے کہ دونوں کی ملاقات برانڈ کی کسی تقریب میں ہوئی ہوگی۔

باخبر رہنے کے لئے ہماری اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں
تبصرے: 0

آپ کا ای میل پتہ شائع نہیں کیا جائے گا۔ مطلوبہ فیلڈز * کے ساتھ نشان زد ہیں