ملک بھر میں کورونا وائرس کے 16نئے کیسز رپورٹ، 1 شخص جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 16 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث 1 شخص جاں بحق ہوگیا۔

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی تشخیص کیلئے 4 ہزار 267 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 16 افراد کے ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت رہا۔

یہ بھی پڑھیں: 

گزشتہ روز کورونا کے 20 کیسز رپورٹ ہوئے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری این آئی ایچ پاکستان کے پیغام کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 1 روز کے دوران کورونا مثبت کیسز کا تناسب 0.37 فیصد رہا جبکہ 16افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

ملک بھر میں کورونا کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 30 ہزار 640 جبکہ مجموعی کیسز 15 لاکھ 76 ہزار 54 ہو گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثرہ 17 افراد نے وائرس کو شکست دے دی۔

کورونا سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 38 ہزار 689 ہوگئی۔ ملک بھر میں کورونا کی تشخیص کیلئے مجموعی طور پر 3 کروڑ 91 لاکھ 94 ہزار 892 کورونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا، جمعرات اور جمعہ کے مابین کورونا کی تشخیص کیلئے 3 ہزار 898 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 20 مثبت نکلے۔

Related Posts