تصویری تجزیہ: اٹلی کے ہاتھوں انگلینڈ کو شکست، یوروکپ فائنل کے یادگار لمحات

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Joy and heartbreak as Italy beats England in Euro 2020 final

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اٹلی نے لندن کے ومبلے اسٹیڈیم میں پنالٹی شوٹ آؤٹ کے بعد یورو 2020 کا فائنل جیت کر انگلینڈ کا خواب چکنا چور کردیا ہے۔

گذشتہ رات اٹلی نے لندن کے ومبلے اسٹیڈیم میں ایک سخت مقابلے کے بعد انگلینڈ کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر تین کے مقابلے میں دو گول سے ہرا کر یورپی فٹبال چمپئن شپ جیتی۔ انگلینڈ کی جانب سے تین پنالٹیز پر اسکور کرنے میں ناکام ہونے والے کھلاڑیوں میں مارکس ریشفورڈ، جیڈون سانچو اور بوکایو ساکا شامل تھے اور تینوں سیاہ فام ہیں۔

یورو کپ فائنل شروع ہونے سے پہلے ہی ڈرامائی حیثیت اختیار کر چکا تھا، انگلینڈ کی سڑکوں پر جشن کا سماں تھا، ’اٹس کمنگ ہوم‘ کی گونج تھی اور رنگ برنگے کپڑوں میں ملبوس افراد ممکنہ جیت کی مناسبت سے بینر اٹھائے ناچ رہے تھے لیکن میچ کے نتیجے نے انگلش ٹیم کے سپورٹرز کو بری طرح مایوس کیا۔

اطالوی ٹیم کے کھلاڑی یورو کپ کا ٹائٹل جیتنے کے بعد جشن منارہے ہیں۔

انگلینڈ کے کپتان ہیری کین اٹلی کیخلاف شکست کے بعد شائقین سے معافی مانگ رہے ہیں۔

Euro 2020 finalاٹلی کے کھلاڑی انگلینڈ کو شکست دینے کے بعد خوشی منارہے ہیں۔

Euro 2020 finalاطالوی ٹیم کے کھلاڑی ٹائٹل جیتنے کے بعد ٹرافی کے ساتھ گراؤنڈ کا چکر لگارہے ہیں۔

انگلینڈ کے خلاف کامیاب پنالٹی شوٹ پر اطالوی آفیشل کھلاڑیوں کو شاباشی دے رہے ہیں۔

Euro 2020 finalاٹلی کے کھلاڑی فیڈریکو انگلینڈ کیخلاف سنسنی خیز لمحات میں پنالٹی شوٹ پر گول کررہے ہیں۔

پنالٹی شوٹ میں گول کرنے میں ناکامی پر انگلش کھلاڑی افسردہ کھڑے ہیں۔

اٹلی کیخلاف فائنل میچ میں شکست کے بعد انگلش ٹیم کے کپتان ہیری کین کی اہلیہ رورہی ہیں۔

انگلینڈ اور اٹلی کے درمیان یورو کپ کے فائنل کے موقع پر بڑی تعداد میں شائقین میدان کے باہر موجود ہیں۔

اٹلی کے ہاتھوں شکست کے بعد انگلینڈ کے سپورٹرز غم سے نڈھال ہیں۔

Related Posts