جب تک تنقیدنہ ہو، کچھ نہیں کہتی، وطن واپس آ کر شوہر کے نام کا اعلان کروں گی۔حریم شاہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جب تک تنقیدنہ ہو، کچھ نہیں کہتی، وطن واپس آ کر شوہر کے نام کا اعلان کروں گی۔حریم شاہ
جب تک تنقیدنہ ہو، کچھ نہیں کہتی، وطن واپس آ کر شوہر کے نام کا اعلان کروں گی۔حریم شاہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستانی ٹک ٹاکر حریم شاہ نے کہا ہے کہ میں اس وقت تک کسی کو کچھ نہیں کہتی جب تک مجھ پر تنقید نہ کی جائے، وطن واپس آ کر شوہر کے نام کا اعلان کروں گی۔

تفصیلات کے مطابق اپنے حالیہ ویڈیو بیان میں اداکارہ حریم شاہ نے کہا کہ ترکی کا دورہ بہت زبردست رہا، مزہ آیا، کافی انجوائے کیا۔ گھومنا پھرنا چاہئے جبکہ میں شوہر کا نام بتانے سے متعلق اپنے وعدے پر قائم ہوں۔

ویڈیو بیان میں ٹک ٹاکر حریم شاہ نے کہا کہ جب تک میں نہ بتاؤں، کسی کو میرے شوہر کا پتہ نہیں چل سکتا۔ فاروق ستار اور فیاض چوہان کو میں نے ذلیل کیا۔ جب تک مجھ پر تنقید نہ کی جائے، میں کسی کو کچھ نہیں کہتی۔

ٹک ٹاکر حریم شاہ نے کہا کہ ہر انسان میں خامیاں ہوتی ہیں۔ مجھے بہت حیرت ہوتی ہے کہ وہ لوگ جو غلاظت کے ڈھیر میں ڈوبے ہوئے ہیں، مجھ پر تنقید کریں جبکہ میں نے ان کی ذاتی زندگی کو بہت قریب سے دیکھا ہے۔

پنجاب کے صوبائی وزیر فیاض چوہان اور فاروق ستار پر تنقید کرتے ہوئے حریم شاہ نے کہا کہ یہ لوگ اپنے صادق اور امین ہونے کی گواہیاں دیتے اور جھوٹ بولتے ہیں۔ جھوٹ ایمان کی قینچی ہے اور ان کا ایمان سے دور دور تک تعلق نہیں۔

حریم شاہ نے کہا کہ اگر یہ لوگ سچ کا سامنا نہیں کرسکتے تو عوام کو دھوکا دے رہے ہیں۔ جب یہ بڑی باتیں کرتے ہیں تو مجھے بہت غصہ آتا ہے۔ یہ پڑھے لکھے نہیں ہیں اور نہ ہی ان میں اخلاقیات نام کی کوئی چیز پائی جاتی ہے۔

فاروق ستار اور فیاض چوہان پر مزید تنقید کرتے ہوئے حریم شاہ نے کہا کہ یہ سیٹ کیلئے انتخاب لڑتے ہیں اور پھر عیاشیاں اور قانون کی خلاف ورزیاں کرتے ہیں۔ پروٹوکولز کا غلط استعمال کرتے ہیں۔ یہ کیا انصاف کریں گے؟

انہوں نے کہا کہ جب ان دونوں سیاسی رہنماؤں نے میرے خلاف بات کی تو میں نے ان کو آئینہ دکھایا کہ آپ کیا ہیں۔ ایسی کوئی بات نہیں کروں گی جس کا ثبوت پیش نہ کرسکوں۔ مجھ پر بحث کرنا ان کا حق نہیں ہے۔

وزیرِ اعظم کے متعلق نیک توقعات کا اظہار کرتے ہوئے حریم شاہ نے کہا کہ میں امید کرتی ہوں کہ عمران خان ان کچرہ لوگوں کا صفایا کریں گے۔ بہت جلد بہت سی باتوں کا انکشاف کروں گی اور شوہر کا نام بھی بتاؤں گی۔

یہ بھی پڑھیں: دلیپ کمار کیسے فنکار تھے؟ بالی ووڈ کے فلمی ستاروں نے سب کچھ بتا دیا

Related Posts