ٹوکیو اولمپکس کا میلہ آج سجے گا،تماشائیوں کی شرکت انتہائی محدود

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹوکیو: جاپان میں ٹوکیو اولمپکس 2020کا میلہ آج سجے گا، رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں پاکستان سمیت دنیا بھر کے ایتھلیٹ اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے، کورونا کے باعث تماشائیوں کی شرکت کو انتہائی محدود کردیا گیا۔

کورونا وائرس کے باعث ایک سال تاخیر کا شکار ٹوکیو اولمپکس دوسو چار اولمپکس ممبر ملکوں سے 33 گیمز کی 339 کیٹگریز میں گیارہ ہزار دو سو اڑتیس ایتھلیٹس اِن ایکشن ہوں گے۔ ایتھلیٹکس، جمناسٹک، فاٹئنگ ، سوئمنگ اور زور آزمائی کے بھرپور مقابلوں میں میڈلز کی دوڑ لگے گی۔

آٹھ اگست تک جاری رہنے والے عالمی کھیلوں کے اس میلے میں تین ضرب تین باسکٹ بال، فری اسٹائل سائیکلنگ سمیت پانچ نئی گیمز شامل ہیں۔ پاکستانی بیس رکنی اسکواڈ بیڈمنٹن، کراٹے اور تیراکی سمیت دیگر میں پرفارمنس دے گا۔

خیال رہے کہ جاپان میں 23 جولائی سے ٹوکیو اولمپکس کا میلہ سجے گا۔ 8 اگست تک جاری گیمز میں 20 رکنی قومی دستہ بھی شامل ہے۔ جوشیلے انداز، میڈلز کی دوڑ، ریکارڈز بنانے کا جذبہ عروج پر ہوگا۔

مزید پڑھیں: محمد رضوان کیریئر میں پہلی بارٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں ساتویں پوزیشن پر پہنچ گئے

رنگا رنگ پروگرام پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر چار بجے شروع ہو گا، شاندار پرفارمنس میں ٹیموں کی جاندار انٹری ہو گی۔

کورونا کے باعث ایک سال تاخیر کا شکار ٹوکیو اولمپکس دوسو چار اولمپکس ممبر ملکوں سے 33 گیمز کی 339 کیٹگریز میں گیارہ ہزار دو سو اڑتیس ایتھلیٹس اِن ایکشن ہوں گے۔

آٹھ اگست تک جاری رہنے والے عالمی کھیلوں کے اس میلے میں تین ضرب تین باسکٹ بال، فری سٹائل سائیکلنگ سمیت پانچ نئی گیمز شامل ہیں۔ پاکستانی بیس رکنی اسکواڈ بیڈمنٹن، کراٹے اور تیراکی سمیت دیگر میں پرفارمنس دے گا۔

Related Posts